پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے علیم خان کا نام؟ ق لیگ نے اہم اعلان کردیا ،سیاست میں ہلچل

8  مارچ‬‮  2022

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی) ق لیگ نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے علیم خان کا نام مسترد کر دیا۔ پنجاب میں ایسی تبدیلی سے بہتر ہے عثمان بزدار کو ہی رہنے دیا جائے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے ہوئی۔

جس میں پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی صورت میں نئی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ پنجاب مسلم لیگ ق کا میدان سیاست ہے، یہاں کے معاملات میں بطور اتحادی ہماری رائے ضروری ہے۔ علیم خان کو تبدیلی کی صورت میں آگے لانے پر اتحاد اور خود تحریک انصاف کے معاملات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب صحت میں بہتری آنے اور ڈاکٹروں کی طرف سے سفر کی اجازت ملنے کے بعد جہانگیر خان ترین آئندہ ہفتے پاکستان واپس آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ موجود ہ سیاسی صورتحال میں جہانگیر ترین نے فوری پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاہم ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اپنی فیملی کے ہمراہ چھ سے سات روز میں پاکستان پہنچیں گے ۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین ہر لمحے بدلتی صورتحال کے حوالے سے اپنے گروپ کے لوگوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…