اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کا مشن،اپوزیشن کا پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے استعفے دلوانے کا پلان ڈراپ ہونے کا انکشاف ہواہے۔ ذرائع کا کہنا
ہے کہ اپوزیشن نے پی ٹی آئی کے سولہ سے سترہ ارکان کو قومی اسمبلی سے استعفے دلوانے کا پلان بھی بنایا تھا۔ پی ٹی آئی کے ناراض ارکان بھی استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہوگئے تھے۔ اگر پی ٹی آئی کے صرف نو سے دس ارکان بھی استعفیٰ دے دیتے تو حکومت گر جاتی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن میں اسپیکر کی جانب سے ان ارکان کے استعفے منظور نہ کرنے کا آپشن بھی زیر بحث آیا، اپوزیشن کے سینئر رہنماؤں نے رائے دی کہ اگر اسپیکر ان ارکان کے استعفے منظور نہ کریں اور روک دیں تو پلان خراب ہوسکتا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور نہ کرنے کا آپشن استعمال کرنے کی ممکنہ خدشے کے باعث اپوزیشن نے استعفوں کا پلان ڈراپ کردیا۔