جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

بندے پورے ہیں تو اسمبلی کا اجلاس بلائیں رانا ثناء اللہ کا عمران خان کو چیلنج

datetime 6  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا کو چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ بندے پورے ہیں تو اسمبلی کا اجلاس بلائیں،عمران نیازی کا اپنے ممبران پہ خریدے جانے کا الزام لگانا ممبران کی تضحیک ہے ،اپنے ارکان پر الزام نہ لگائیں جو عوام کو کنگال کرنے پر آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں ،دیگر ارکان کو چھوڑیں، پرویز خٹک پہلے اپنے بھائی کو تو پی ٹی آئی میں واپس لے آئیں۔

بڑھکیں مارنے اور روزانہ ہلکان ہونے کے بجائے اسمبلی اجلاس بلائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ چپڑاسی، گلے کی کمائی کھانے اور جہانگیر ترین کے خرچے پر الیکشن لڑنے والے عمران نیازی کے سگے بننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بندے پورے ہیں تو اسمبلی کی کرسیاں کیوں اکھاڑدیں، قالین کیوں اکھاڑ دئیے؟۔انہوں نے کہاکہ اپنے وزرا پر خریداریوں کے الزامات لگارہے ہیں، حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کرلیا ،عمران نیازی بلاتاخیر اجلاس بلائے اوراپنے دعووں کو سچ کردکھائے ۔ انہوں نے کہاکہ بڑھکیں مارنے اور روزانہ ہلکان ہونے کے بجائے اسمبلی اجلاس بلائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عمران نیازی دیر نہ لگائیں، فوری اجلاس بلائیں اور تحریک عدم اعتماد کا ناکام بنادیں ،عمران نیازی اور وزرا کی بوکھلاہٹ ان کے بیانات سے عیاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ارکان پورے ہیں تو اپوزیشن ارکان کی خریداری کی ضرورت کیوں پڑی؟،جن کو کچے گھر اور غریب نظر نہیں آتے، انہیں اب حقیقت نظر آنا بند ہوچکی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ ساون کے اندھے ہیں، انہیں ہر طرف ہرا ہرا ہی نظر آئے گا ،عمران نیاز ی اور وزرا کی آنکھیں جلد کھل جائیں گی، جلد حقیقت کا پتہ چل جائے گا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل پیر کو اسلام آباد میں ہوگا ، مسلم لیگ (ن )کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو شام چھ بجے سے قبل اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مسلم لیگ (ن )کے سیکرٹریٹ چک شہزاد میں شام چھ بجے منعقد ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت میاں شہباز شریف کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…