ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کیمرہ کس چینل کا تھا، پتہ چل گیا

datetime 5  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کیمرہ کس چینل کا تھا اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مرتضیٰ علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں آصفہ بھٹو ڈرون لگنے سے زخمی ہو گئیں، پی پی انتظامیہ کے مطابق ڈرون سما ٹی وی کا تھا، بار بار منع کرنے کے باوجود کنٹینر کے قریب ڈرون اڑایا جاتا رہا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں میڈیا ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہونے والی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے ہسپتال سے اپنی کچھ تصاویر جاری کی ہیں۔آصفہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہیں بروقت طبی امداد دینے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ میں 1122 اسٹیشن خانیوال کے طبی عملے، ڈاکٹر محترمہ زنیرہ اور مسٹر بابر کا ان کی شاندار اور فوری ابتدائی طبی امداد کے لیے تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔آصفہ بھٹو نے کہا کہ مجھے فوری مختار شیخ اسپتال ملتان پہنچانے پر مقامی پولیس کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔انہوں نے اپنے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔بہن کی صحت کے حوالے سے بلاول بھٹو نے بھی ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آصفہ اب ٹھیک ہیں اور زخم پر ٹانکے لگوانے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوامی مارچ کے دوران قیادت کے ٹرک پر کیمرا ڈرون سیدھا آصفہ سے ٹکرایا جس سے انہیں گہرے زخم آئے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ آصفہ ہسپتال سے آگئی ہیں تاہم زخم بھرنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا،اب وہ صحتیاب ہورہی ہیں۔دوسری جانب حکومت کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ڈرون کیمرہ پکڑلیا۔ذرائع کے مطابق عوامی مارچ میں پولیس اور پیپلز پارٹی نے میڈیا کو ڈرون کیمرہ چلانے سے روک دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خانیوال میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے دوران ڈرون آصفہ بھٹو زرداری سے ٹکرا گیا تھا۔آصفہ بھٹو حکومت کیخلاف مارچ میں کنٹینر پر سوار تھیں کہ اس دوران ڈرون کیمرا ان کے ماتھے سے ٹکرا گیا جس سے وہ نیچے گرگئیں، آصفہ بھٹو کو کنٹینر میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ڈرون کیمرہ لگنے کے فوراً بعد بلاول بھٹو آصفہ کو لیکر کنٹینر کے اندر چلے گئے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی، جس کے بعد ایمبولینس کے ذریعے بلاول ہاؤس ملتان بھیج دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…