لاہور (آن لائن) آئی جی پولیس پنجاب رائو سردار علی کے آفس کے زیر سایہ پنجاب پولیس کی احتساب برانچ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سامنے آنے والی مالی بے ضابگیاں محکمہ پولیس کی گاڑیوں کی مرمت کی مد میں سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی احتساب برانچ نے محکمہ پولیس کی 15 گاڑیوں کی مرمت کی مد میں 35 لاکھ روپے مالیت کے بل بنائے جنہیں مختلف ورکشاپوں سے منظور کروایا گیا۔ علم ہونے پر آئی جی پولیس پنجاب نے بلوں کو چیک کیا تو 35 لاکھ روپے مالیت کے بلوں میں سے 12لاکھ روپے سے زائد مالیت کے بل بوگس نکلے جس کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔