بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی بیٹرز چھا گئے، شاہین تو آسٹریلیا کی وکٹیں چٹکی بجاتے ہی لے لیں گے،ننھی مداح

datetime 4  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)ننھی مداح نے کہا ہے کہ شاہین تو آسٹریلیا کی وکٹیں چٹکی بجاتے ہی لے لیں گے۔تفصیلات کیمطابق آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے میدان میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پنڈی اسٹیڈیم کو تماشائیوں سے بھرنے کے لیے اسکول اور کالجز کے طلبا کو مدعو کیا ہے جبکہ ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹ کی قیمت بھی انتہائی کم رکھی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان آمد کے حوالے سے شائقین کرکٹ کے جذبات کو دکھایا گیا۔کرکٹ شائقین نے آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کو کرکٹ اور پاکستان کی مہمان نوازی دونوں کیلئے بہترین قرار دیا ہے،کچھ کرکٹ شائقین نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنا فیورٹ قرار دیتے ہوئے میچ دیکھنے اسٹیڈیم جانے کا کہا ہے اور ان ہی میں ایک ننھی فین بھی شامل ہے جن کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی میرے فیورٹ بولر ہیں اور وہ آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو چٹکی میں آؤٹ کر دیں گے۔24سا ل بعد پاکستانی سر زمین پرہونے والے پہلے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا، قومی ٹیم نے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 245رنز بنا لئے، پاکستانی بیٹر امام الحق نے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بنا ڈالی،امام الحق 132اور اظہر علی 44رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔پاکستان کی جانب سے اوپنر بیٹر امام الحق اور عبد اللہ شفی نے کھیل کا شانداز آغاز کرتے ہوئے 105رنز کی شراکت قائم کی۔ قومی ٹیم کا پہلا نقصان 105رنز پر اس وقت جب عبداللہ شفیق چھکا لگانے کی کوشش میں

ناتھن لیون کی گیند پر پیٹ کمنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے، انہوں نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستانی بیٹر عبد اللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد امام الحق کاساتھ دینے کیلئے تجربہ کار بیٹر اظہر علی میدان میں آئے جس کے بعد دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور آگے بڑھایا۔چائے کے وقفے تک پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنالئے تھے جس کے بعد امام الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کرلی۔

200 گیندوں پر بننے والی سنچری میں دو چھکے اور تیرہ چوکے شامل ہیں، پاکستانی بیٹر اظہر علی نے بھی 113بالز پر ففٹی بنائی جن میں ایک چھکا اور چار چوکے شامل تھے۔پاکستانی ٹیم نے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر 245رنز بنا لئے، پاکستان کی جانب سے بیٹر امام الحق 132رنز اور اظہر علی 64رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ امام الحق کی اننگز میں 15چوکے اور دو چھکے جبکہ اظہر علی کی اننگز میں ایک چھکا اور چار

چوکے شامل ہیں۔ایک موقع پر آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے امام الحق کے ایل بی ڈبلیو کی پر جوش اپیل کی جسے فیلڈ امپائر کی جانب سے مسترد کیا گیا تاہم مہمان کپتان نے اپیل پر ری ویو لیا جسے تھرڈ امپائر نے بھی ٹیکنالوجی کی مدد سے مسترد کردیا اور یوں مہمان ٹیم اننگز میں دستیاب 3 میں سے 1 ری ویو سے ہاتھ دھو بیٹھی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے امپائرنگ کے فرائض علیم ڈار اور احسن رضا نے انجام دیئے

جبکہ آصف یعقوب ٹی وی امپائر تھے۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ جبکہ آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون: کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لیبسچینج، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس گرے، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…