جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

میں اسلامی اسکالر نہیں دین کی طرف اپنے تجربے سے آیا ہوں اور سیرت النبیؐ پڑھی تو میرے اندر تبدیلی آئی،وزیراعظم عمران خان

datetime 3  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر اندازہ ہوا کہ حکومت کئی چیزیں ٹھیک نہیں کرسکتی، اخلاقی تربیت کا آغاز بنیادی سطح سے کرنا ہوگا،حق کا راستہ آسان نہیں مشکلات سے بھرپور ہے،میں اسلامی اسکالر نہیں دین کی طرف اپنے تجربے سے آیا ہوں اور سیرت النبیؐ پڑھی تو میرے اندر تبدیلی آئی،قانون کی حکمرانی قائم کرنا جہاد ہے کیوں کہ آپ کا مقابلہ مافیا سے ہے،

پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن کو ناقابل قبول بنا دیا ہے،نوازشریف جھوٹ بول کر بھاگا،صحافی کہتے تقریر اور الیکشن کی اجازت ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے اسلام آباد میں رحمت اللعالمین ؐ اتھارٹی کی فعالیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ برطانیہ کا معاشرہ اسی لیے ہم سے آگے ہے کہ وہاں برائی کو دبایا جاتا ہے اور اچھائی کو فروغ دیا جاتا ہے، ان کی اخلاقیات ہم سے بہت آگے ہیں، وہاں عوام کا پیسہ چوری کرنے کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا، وہاں کوئی مقصود چپڑاسی نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں نیب جانے والوں پر پھول پھینکے جاتے ہیں، ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر جانے والے کے لیے ٹی وی پر تقریر کے حق میں کچھ صحافیوں کی جانب سے آوزایں اٹھائی جاتی ہیں، کچھ وکلا کہتے ہیں کہ اس پر سے پابندی ختم کردو تاکہ وہ پھر الیکشن لڑ سکے۔انہوں نے کہا کہ اسی لیے ہمیں اپنے بچوں کو سیرت النبیؐ پڑھانی چاہیے تاکہ برائی کرنے والوں کو قوم خود تنہا کردے۔انہوں نے کہا کہ میں آج بڑا خوش ہوں کہ 3 مہینوں بعد اس اتھارٹی کے قیام کا تصور واضح ہوا ہے، اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر انیس کا خاص طور پر شکر گزار ہوں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے رحمت اللعالمین ؐاتھارٹی کا مکمل روڈ میپ پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس اتھارٹی کے قیام کی ضرورت اس لیے پڑی کیونکہ ہماری نوجوان نسل اور بچوں کو سمجھ ہی نہیں ہے کہ یہ ملک کیوں بنا تھا،

ہمارے نبی ؐکا پیغام کیا تھا، اور ان کی پیروی کا حکم قر آن میں کیوں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے سے بھی پہلے مجھے اس بات کا احساس تھا کہ ہمیں اسکول میں یہ چیزیں نہیں پڑھائی جاتیں، مجھے کبھی بھی اسکول میں دینیات اور اسلامیات کی کلاس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ میں کیوں رسول ؐ کے راستے پر چلوں، ہمیں رسولؐ سے محبت اور ریاست مدینہ کا تصور نہیں سمجھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں اسکول میں تھا تو ہمیں نئی نئی آزادی ملی تھی، تب ہمیں اسکول میں پڑھایا جاتا تھا کہ برطانیہ اور مغربی جمہوریت کے راستے پر چلو تو کامیابی ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کوئی اسلامک اسکالر نہیں ہوں، میں اپنی زندگی کے تجربے سے دین کی طرف آیا ہوں، کیونکہ میں نے دونوں طرح کے کلچر دیکھے، میں نے مغربی معاشرے کو قریب سے دیکھ کر تجزیہ کیا،

مجھ میں اصل تبدیلی نبیؐ کی سیرت پڑھنے کے بعد آیا۔انہوں نے کہا کہ مدینے کی ریاست کے 2 اصول تھے، عدل و انصاف اور فلاحی ریاست، وہاں لوگوں کی شخصی تربیت کی گئی اور پھر ان ہی لوگوں نے دنیا کی امامت کی۔عمران خان نے کہا کہ ملک صرف کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتے ہیں،ساری دنیا کے غریب ممالک کا جائزہ لے لیں وہاں آپ کو کرپشن نظر آئے گی، سوئٹزرلینڈ جیسا ملک بغیر وسائل کے امیر ترین ملک اسی لیے ہے

کیونکہ وہاں کرپشن نہیں ہے، نیوزی لینڈ میں کسی پر کرپشن کا ذرا سا دھبہ لگ جائے تو وہ عوام کا سامنا نہیں کرپاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں برائی اور کرپشن کو عام بنادیا گیا ہے، اچھے برے کی تمیز ختم کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں نے سوچا کہ معاشرے کو خود اس برائی کا مقابلہ کرنا ہوگا، لیکن معاشرہ تب مقابلہ کرے گا جب لوگوں میں بنیادی اخلاقیات سے آگہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بتانا ہوگا کہ اسلام میں پردے کا حکم کیوں دیا گیا ہے، پردے سے مراد صرف لباس نہیں بلکہ آنکھوں کا بھی پردہ ہے، برطانیہ میں طلاق کی شرح اسی لیے بڑھ گئی کیونکہ وہاں اخلاقی قدریں تبدیل ہونا شروع ہوگئیں اور فحاشی بڑھتی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پردے کا تصور خاندانی نظام کو تحفظ دینا ہے، ہم صرف پردے کرنے کا حکم بتاتے ہیں لیکن اس کے پیچھے چھپی حکمت نہیں بتاتے، اس کے پیچھے ایک بڑا فلسفہ ہے،

جیسے جیسے فحاشی بڑھے گی سب سے پہلے خاندانی نطام متاثر ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ آج کل بچے جو کارٹونز اور پروگرام دیکھ رہے ہیں اس میں ماں باپ اور استاد کی عزت نہیں دکھائی جاتی، ہمارے دین میں ماں باپ کی عزت کے پیچھے بھی بڑا فلسفہ ہے، سب سے بے لوث محبت ماں باپ کی اپنی اولاد سے ہوتی ہے، وہ نہیں چاہتے کہ ان کی اولاد ان کی غلطیاں دہرائے۔انہوں نے کہا کہ الحمداللہ ہمارا خاندانی نظام اب بھی مغرب سے بہتر ہے، اسی لیے ہم نے یہ اتھارٹی بنائی ہے کہ لوگوں کو اور نوجوان نسل کو بتائیں کہ ان احکامات کے پیچھے فلسفہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس اتھارٹی کے قیام کا مقصد علمااور اسکالرز کو ایک جگہ اکٹھا کرنا ہے، یہاں سب سے بڑا مسئلہ ہی یہ ہے کہ سب کی اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لیڈر شپ شخصی تربیت کا اہم جْز ہے، برے لیڈر کی یہ نشانی ہوتی ہے کہ وہ انسانوں کے درمیان تفریق کرتا ہے، ہم انسانوں کے درمیان تفریق کرتے ہوئے یہ بھول جاتے ہیں کہ نبی ؐتمام انسانوں کے لیے رحمت بن کر آئے تھے، میثاق مدینہ کے ذریعے انہوں نے سب کو ساتھ ملایا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صحت کارڈ، احساس پروگرام اور پناہ گاہوں جیسے غیرم عمولی پروگرامز متعارف کروائے جن کے لیے کبھی کسی حکومت نے اتنا زیادہ پیسہ خرچ نہیں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…