پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام ، ٹیسٹ ٹیوب بے بی سہولت مفت اور عام کرنے کا فیصلہ

datetime 1  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پنجاب حکومت نے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت عوامی سطح پر عام کرنے کا فیصلہ کیاہے۔رواں سال جون سے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹ ٹیوب سے بچے کی پیدائش کی سہولت موجود ہو گی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور کے ماں بچہ ہسپتال میں پہلی بار ڈیپارٹمنٹس بنائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نجی سیکٹرمہنگے داموں ٹیسٹ ٹیوب سے بچے کی پیدائش کی سہولت فراہم کر رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت مفت عوام کو مہیا کی جائیگی۔ اس سہولت سے بچے کی پیدائش سے پہلے ذہنی اور جسمانی تشخیص بھی ممکن ہو گی، دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں عالمی بنک کے وفدنے ملاقات کی۔سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ،سپیشل سیکرٹریزڈاکٹرآصف طفیل اورڈاکٹرفرخ نوید،ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹرہارون جہانگیر اورڈاکٹرنعیم مجیدبھی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے ہمراہ تھے۔عالمی بنک کے وفدمیں مانوبھٹرائی،بشری عالم اورشازہ خان شامل تھیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور عالمی بنک کے وفدکے درمیان پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے اقدامات پرتبادلہ خیال ہوا۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ نے ملاقات کے دوران محکمہ کی جانب سے خاندانی منصوبہ بندی کیلئے اقدامات پرروشنی ڈالی۔

عالمی بنک کے وفدنے پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ محکمہ صحت صوبہ میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہاہے۔پنجاب میں ہیومن کیپیٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کا آغازکیاجارہاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ خاندانی منصوبہ بندی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکو اپناکرداراداکرناہوگا۔

پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے آئی آرایم این سی ایچ پروگرام کے تحت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ہیومن کیپیٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت گیارہ اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں ہرپیداہونے والے بچے کی ماں کواگلے دوسال تک ہروزٹ پر ایک ہزارروپے دئیے جائیں گے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی کاانحصارآبادی کے تناسب پرہوتاہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں ڈیلیوری کیلئے آنے والی ہر ماں کی کونسلنگ انتہائی ضروری ہے۔دوسرے بچے میں مناسب وقفہ ہی ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بناسکتاہے۔سرکاری ہسپتالوں میں ڈیلیوری کیلئے آنے والی ہر ماں کی کونسلنگ کیلئے ڈاکٹرزکو انسینٹی وائزکررہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے دس اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔خاندانی منصوبہ بندی کو کامیاب بنانے کیلئے ترجیحات میں تبدیلی انتہائی اہم ہے۔صوبائی وزیر صحت نے پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے عالمی بنک کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر عالمی بنک کے وفدنے کہاکہ پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے محکمہ صحت کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔پنجاب میں ہیومن کیپیٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ انتہائی خوش آئندہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…