لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو خود کش حملہ کرنا ہے اسے سمجھنا کوئی راکٹ سائنس نہیں، انہوں نے قبل از وقت اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری پیشگی دستخط کر کے رکھ لی ہے، جب وہ خود کش حملہ کریں گے تو اس کا بھی بندوبست ہو جائے گا،کسی کوبراہ راراست نہ تو کسی کا فون اورنہ کسی کو اشارہ آیا ہے
بلکہ بعض لوگوں کو جو پرانی بری عادتیں پڑی ہوتی ہے کہ انہوں نے جا کر اشارے والی جگہ سے یا فون والی جگہ سے مس کالیں مار کر دیکھی ہیں لیکن آگے سے انہیں کوئی رسپانس نہیں آیا،نواز شریف کا بیانیہ او رموقف کامیاب نظر آرہا ہے،یہاں کوئی اشارہ نہیں ہوتا بلکہ یہی کہا جاتا ہے کہ آپ اپنی مرضی کریں اور جو سیاسی طو رپر مناسب ہے وہ کریں،اتحادی کسی اور کے ہیں لیکن وہ بھی آج نواز شریف کے فیصلے کے منتظر ہیں، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ملک کا آئندہ وزیر اعظم اورپنجاب کا وزیر اعلی کون ہوگا اس کا فیصلہ بھی نواز شریف کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ آج ملک کی جو صورتحال ہے اس میں نواز شریف کا بیانیہ اور موقف کامیاب نظر آرہا ہے۔ نواز شریف کا موقف تھاکہ سیاست کرنا سیاستدانوں کا کام ہے اور انہیں ہی کرنی چاہیے، غیر سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، ٹیلی فون اور اشارے سیاست کو خراب کرتے ہیں، آج نواز شریف کا بیانیہ کامیاب ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنا ہوم ورک مکمل کرکے فیصلوں کا اختیار نواز شریف کو تفویض کر دیا ہے، متحدہ اپوزیشن نے بھی اپنا اپنا کام کر کے اپنی تجاویز نواز شریف کے سامنے رکھ دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وہ ممبران جو ضمیر کی آواز پر لبیک کہنا چاہتے ہیں
وہ بھی فیصلے کے منتظر ہیں۔ اتحادی ہیں تو کسی اور کے لیکن وہ بھی نواز شریف کے فیصلے کے منتظر ہیں، عدم اعتماد کب پیش ہونی ہے اس کی حکمت عملی کیا ہوگی اس کا فیصلہ بھی نواز شریف نے کرنا ہے اور اتحادی نواز شریف کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں پنڈی کے شیطان اور دوسرے لوگوں سے پوچھتاہوں وہ آج اپنی آنکھوں سے سب دیکھ لیں۔
شیخ رشید کہتا ہے کہ ڈرون وزیراعظم ڈرون حملہ کر دے گا وہ خود کش حملہ کر دے گا،ہم سیاسی ڈرون گرانا جانتے ہیں۔وزیر اعظم یہی دیکھ رہا ہے کہ نواز شریف کیا فیصلہ کرتا ہے اگر وہ فیصلہ ان کی سوچ کے مطابق فیصلہ نہیں کرتے تو پھر خود کش حملہ کرنے کے لئے تیار ہیں،ہمیں معلوم ہے اور یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے کہ عمران خان کیا کریں گے،انہوں نے قبل از وقت اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے پیشگی سمری دستخط کرکے رکھی ہوئی ہے، ہمیں بھی معلوم ہے وہ خود کش حملہ کریں گے،اس کا بھی ان شااللہ تعالیٰ بندوبست ہو جائے گا۔