جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

نئی دہلی کے سکولوں میں بھی حجاب پر پابندی لگا دی گئی

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)کرناٹک کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی جنوبی میونسپل کمیٹی نے نوٹس کے ذریعے طالبات کو صرف اسکول ڈریس میں ہی داخلہ دینے کا حکم دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی دہلی کی میونسپل کارپوریشن کی چئیرمین نکتا شرما نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ صرف اسکول ڈریس میں ہی بچوں کو اسکوم میں داخلہ ملے گا۔

میونسپل کارپوریشن کی چئیرمین نکتا شرما نے مزید کہا کہ کسی بھی مذہبی شناخت کے کپڑے پہن کر اسکول آنے کی پابندی ہے، بچوں کے سرپرست اپنے بچوں کو صرف اسکول ڈریس میں ہی اسکول بھیجیں۔نکتا شرما کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ کئی والدین اپنے بچوں کو مذہبی کپڑوں میں اسکولوں میں بھیج رہے ہیں، یہ مناسب نہیں ہے۔ بچے یونیفارم میں بہت خوبصورت نظر آتے ہیں،نوٹس کے مطابق جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن وقت وقت پر یونیفارم کے رنگ میں تبدیلی بھی کرتا رہتا ہے۔نوٹس میں یہ بھی لکھا کہ اسکولوں میں یونیفارم اس لئے نافذ کئے جاتے ہیں تاکہ بچوں میں آپس میں ایک دوسرے کے تئیں امیر غریب کو لے کر احساس کمتری کا جذبہ پیدا نہ ہو۔ بچوں کے اندر ایک ہی یونیفارم پہننا ضروری ہے تاکہ عدم مساوات کا احساس نہ ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…