منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

یوکرین میں جوڑے نے فضائی حملوں کی گونج میں شادی کرلی

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف (این این آئی)یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک جوڑے نے فضائی حملوں کی گونج میں شادی کر لی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یارینا اریوا اور اس کے ساتھی سویاتوسلاو فرسین نے مئی میں یوکرین کے دارالحکومت کیف کے ایک ریستوران کی چھت پر شادی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن انہیں اپنے منصوبوں کو ترک کرنا پڑا۔

جوڑے نے مئی میں شادی کا منصوبہ ترک کرتے ہوئے دو روز قبل شادی کرلی، شادی کی تقریب میں پرسکون اور خوبصورت ماحول کی جگہ فضائی حملوں کی خوفناک گونج سنی گئیں۔اریوا اور فرسین نے اپنی شادی کے دن کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ انہیں یقین نہیں تھا کہ مستقبل کیسا ہوگا۔ تنا گزشتہ کئی روز سے بڑھ رہا تھا اور آخر کار وہی ہوا جس کا انہیں سب سے زیادہ خدشہ تھا۔روسی افواج، جو سرحدوں پر مشقیں کر رہی تھیں، اچانک پہلے سے کہیں زیادہ قریب نمودار ہوئیں اور یوکرین کے کیف اور دوسرے بڑے شہروں پر میزائلوں کی بارش شروع ہو گئی۔بے چینی نے خوف کو جنم دیا اور یوکرین کے باشندے شہروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جانے لگے اور جو لوگ شہر چھوڑ نہیں سکتے تھے وہ پناہ گاہوں کی تلاش میں تھے۔ یہ وہ مناظر تھے جس نے جوڑے کو جلد بازی میں شادی کا فیصلہ کرنے پر مجبور کیا۔21 سالہ اریوا کیف سٹی کونسل کی ایک نائب ہیں جبکہ 24 سالہ مسٹر فرسین سافٹ ویئر انجینئر ہیں، یہ جوڑا اپنی شادی کی تصاویر میں غمگین نظر آیا۔اریوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خوفناک تھا، شادی آپ کی زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ ہوتا ہے لیکن شادی کے دوران ہی ہمارے کانوں میں میوزک کے بجائے فضائی حملوں کی آوازیں آئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…