نواز شریف نے خرید و فروخت کا سارا کام آصف علی زرداری کو سونپ دیا ہے،عمران خان ایسا سیاسی ڈرون حملہ کرے گا جس سے ان کی سیاست نیست و نابود ہو جائے گی، شیخ رشید

25  فروری‬‮  2022

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو خرید و فروخت کا بازار سجا رہے ہیں وہ کان کھول سن لیں عمران خان ترپ کا پتہ کھیلے گا، عمران خان خرید و فروخت کرنے والوں کے جمعہ بازار پر ایسا سیاسی ڈرون حملہ کرے گا کہ ان کی سیاست نیست و نابود ہو جائے گی ،تحریک عدم اعتماد ڈھیلی ڈھالی اورڈانواں ڈول ہے ، عالمی سطح پر جو حالات ہیں وہ بڑے نازک ہیں ،

میں تو اس قسم کا سیاسی انتشار و خلفشار دیکھ رہا ہوں کہ ان کو لینے کے دینے پڑھ جائیں گے، اگر عدم اعتماد لائی گئی اور اس میں ناکامی ہوئی تو عمران خان ان کے لئے اور زیادہ چیلنج ثابت ہوگا اور مزید مضبوط ہوگا ،عمران خان کو پانچ سال پورے کرتے دیکھ رہا ہوں ، اداروں نے واضح کہا ہے کہ وہ غیر جانبدار ہیں اوروہ جمہوری حکومت کے ساتھ ہیں اورساتھ کھڑے ہیں،جنہوں نے نام لے کر اداروں کو گالیاں دیں ان کے لئے کوئی انگلی کھڑی نہیں کر سکتا ،سیاستدان بھول جاتا ہے لیکن ادارے نہیں بھولتے ، نواز شریف نے خرید و فروخت کا سارا کام آصف علی زرداری کو سونپ دیا ہے ،یہ ہر اس گھر میں خیرات سے مانگنے جارہے ہیں جو گھر ان کے دل میں کھٹکتاہے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں کراچی سے ریلی نکال رہے ہیں، وزارت داخلہ کی جانب سے دونوں کو رینجرز کی سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے تاکہ امن و امان کے مسائل سے نمٹا جاسکے۔نور مقدم کیس میں اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوں جنہوں نے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا۔وزیر اعظم عمران خان کا دورہ روس زبردست کامیاب رہا ہے اس سے دنیا میں پاکستان کی امن کی کوششوں کو زبردست پزیرائی حاصل ہوئی ہے لیکن یہ دورہ بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھایا۔انہوںنے کہاکہ تحریک عدم اعتماد ایک ڈھیلی ڈھالی اور ڈانواں ڈول تحریک ہے،

جو خریدو فروخت کا بازار سجا رہے ہیں وہ کان کھول کر سن لیں کہ عمران خان ترپ کا پتہ کھیلے گا ، ایسی تحریکیں ماضی میں بھی چلیں ہیں جس کا کوئی نتیجہ آخذ نہیں ہوا۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے 172 آدمی پورے کرنے کے لیے خرید و فروخت کی ذمہ داری آصف علی زرداری کو سونپی ہے، میں یہ بات ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں اگر سیاست میں خریدو فروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑو پھر جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ آپ تاش سجا رہے ہیں تو عمران خان نے بھی تاش کے پتے رکھے ہوئے ہیں، اور آپ کے خرید و فروخت کے جمعہ بازار میں عمران خان سیاسی ڈرون حملہ کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو وہ ووٹ کو ذلت کے گڑھے میں پھینکنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، جن سے آپ سلام دعا کے قائل نہیں تھے اب نہ صرف ان کے گھروں میں جارہے ہیں بلکہ ان کو طرح طرح کے پیشکش کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ جب ملک میں جمہوریت کاروبار بن جاتی ہے تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوتے۔انہوںنے کہاکہ یہ سارے مفاد پرست آج اکٹھے ہورہے ہیں، ان سے پوچھیں انہیں کیا چیز اکٹھا کر رہی ہے، انہیں خوف جمع کر رہا ہے کہ انہیں ڈر ہے کے ان کی کھال اتر جائے گی۔انہوںنے کہاکہ انہیں یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ اگر آپ تحریک عدم اعتماد لاتے ہیں تواس کی ناکامی کے بعد عمران خان آپ کے لیے ایک چیلنج ثابت ہوگا،

اس سے عمران خان اور زیادہ مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اتحادی ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور بکنے والے کسی کو شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، عمران خان جرات کے اس سارے کھیل کا مقابلہ کریں گے، اگر یہ تحریک عدم اعتماد لاتے ہیں تو انہیں پہلے یہ فیصلہ کرنا ہے مرکز میں کون آئے گا، پنجاب میں کون آئے گا۔انہوں نے کہا کہ میں تو اس قسم کا سیاسی انتشار و خلفشار دیکھ رہا ہوں کہ ان کو لینے کے دینے پڑھ جائیں گے،

اپوزیشن اپنی سیاسی قبر کھودنے جارہی ہے، انہیں اندازہ نہیں ہے، روس اور یوکرین ، چین اور تائیوان کے کیا حالات ہیں، ہمارے اردگر دکیا حالات چل رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک کے ارد گرد جو حالات ہیں، اس وقت پاکستان کو ایک جمہوری اور مستحکم حکومت کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ تحریک انصاف میں کوئی بکا ئونہیں ہے اور تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ،

اگر کوئی ضمیر فروش ہوا تو اس کی پاکستان میں کوئی عزت نہیں ہوگی۔عدم اعتماد کی تحریک کے ووٹ پورے ہونے کی صورت میں حلیف حکمران جماعت کو شیخ رشید کی جانب سے مشورے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو معلوم ہے کہ انہیں کب کیا فیصلہ کرنا ہے، وہ بچے نہیں ہیں وہ 25 سال سے سیاست کے کھیل میں ہے۔انہوںنے کہاکہ جو اپوزیشن کے لوگ عمران خان کو سمجھ نہیں رہے

وہ اندازہ نہیں کر پا رہے ہیں کہ وہ ترپ کا ایسا پتا کھیلے گا کہ یہ سیاسی طور پر نیست و نابوت ہوجائیں گے۔جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے رابطے سے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جہانگیر ترین سے بات کریں، اس وجہ سے پی ٹی آئی کے بہت سے رہنما مجھ سے ناراض بھی ہیں، میں اپنی سیاسی رائے دینے سے کبھی نہیں ڈرا۔انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری اور نواز شریف چلے ہوئے کارتوس ہیں،

شرارتیں کرنا ان کا مقدر ہے اور حکمرانی کے فیصلے اللہ کے پاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے، انہیں مہنگائی کا بھی احساس ہے، اس حکومت کا ایک سال رہ گیا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ روس انتہائی کامیاب رہا، بھارت کو وزیراعظم کا دوہ روس ایک آنکھ نہیں بھاتا۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کو پانچ سال پورے کرتے دیکھ رہا ہوں ۔ اداروں نے واضح کہا ہے کہ وہ غیر جانبدار ہیں وہ جمہوری حکومت کے ساتھ ہیں ساتھ کھڑے ہیں۔ان کے کوئی انگلی نہیں کھڑی ا نہیں کر سکتا جنہوں نے اداروں کو نام لے کر گالیاں دی ہیں ،سیاستدان بھول جاتا ہے ادرے نہیں بھولتے ، اپوزیشن والے تھوک کر چاٹنے والے لوگ ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…