جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

روس کے یوکرین پر حملے میں 40 فوجیوں سمیت 50 افراد ہلاک

datetime 24  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف(آن لائن) روس کے یوکرین پرحملے میں 40 فوجیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے۔یوکرین کے ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی حملے میں اب تک 40 فوجی اور10 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔یوکرین نے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 روسی طیارے اورایک ہیلی کاپٹرتباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے زمینی دستے یوکرین کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں

جبکہ یوکرین کا ائیرڈیفنس سسٹم تباہ کردیا گیا ہے۔ یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کیلیبا نے کہا ہے کہ روسی صدرنے یوکرین پرحملہ کردیا۔ دارالحکومت کیف دھماکوں سے گونج اٹھا۔یوکرینی وزیرخارجہ دیمترو کیلیبا نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ روسی صدرولادی میرپیوٹن نے یوکرین پرپوری قوت سے حملہ کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں پرحملے کئے گئے ہیں، دنیا صدرپیوٹن کوروکے۔ یہ عملی اقدامات کرنے کا وقت ہے۔ہم ہرقیمت پراپنے ملک کا دفاع کریں گے اورکامیاب ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کیف، ڈونباس، اڈیسہ ماریوپول سمیت یوکرین کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی زوردار آوازیں آرہی ہیں۔ روسی فوج نے یوکرین کے فوجی اڈوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ چند ماہ قبل روس کے صدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ مشرقی یوکرین میں دو خود ساختہ عوامی جمہوریہ ڈونیٹسک اور لوہانسک کی آزادی کو تسلیم کرتا ہے۔روس کی جانب سے کریمیا پر 2014 میں حملے کے بعد ماسکو کے حمایت یافتہ باغیوں نے الگ ہونے والے علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ روس نے یہ حملے اس وقت کیا جب یوکرین میں بڑے پیمانے پر مظاہرین نے روس نواز صدر وکٹر یانوکووچ کو معزول ہونے پر مجبور کردیا تھا۔ اس کے بعد سے مشرقی یوکرین میں باغیوں اور یوکرینی فورسز کے درمیان لڑائی میں تقریباً 14 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس دوران مختصر دورانیہ کی جنگ بندی بھی ہوئی لیکن حالیہ دنوں میں خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے۔روسی صدر نے کہا کہ فوجی آپریشن کا مقصد ڈونیٹسک اور لوہانسک علاقوں میں لوگوں کا دفاع کرنا ہے۔ دوسری جانب کیف اور اس کے مغربی اتحادیوں نے روسی صدر کے ان دعوؤں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کیا کہ یوکرین کو نیو نازیوں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔

یوکرین نے روس کو جواب دیا کہ کیف اب ایک آمرانہ روس کے برعکس جمہوری اداروں کے ساتھ ایک ملک ہے۔کئی مہینوں سے روسی حملے کے خدشات بڑھ رہے تھے۔علاوہ ازیں روس نے متعدد مرتبہ امریکا اور اس کے اتحادیوں پر یوکرین کو نیٹو کے فوجی اتحاد میں شامل ہونے سے روکنے اور ماسکو کو اس کی ضمانتیں دینے کے لیے روس کے مطالبات کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…