بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

روس کے خلاف نئی یورپی پابندیاں عائد،اہم شخصیات نشانے پرآگئیں

datetime 24  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی) روس پر یورپی اقتصادی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد جس میں اس کی حکومت، مالیاتی شعبے اور مرکزی بینک کو نشانہ بنایا گیا یورپی یونین نے پابندیوں کے نئے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔حالیہ اقدامات میں روس کے دوسرے سب سے بڑے بینک وی ٹی بی بینک کے سی ای او آندرے کوسٹن پر پابندیاں اور وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور ماہر اقتصادیات میکسم ریشیتنکوف پر دیگر پابندیاں شامل ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان اور کریملن چیف آف اسٹاف بھی ان پابندیوں سے متاثر ہوئے۔یورپی یونین نے ان نئی پابندیوں کا اعلان اپنے سرکاری گزٹ میں کیا۔یورپی یونین کی جانب سے سرکاری طور پر روس کے خلاف پابندیوں کا ایک پیکیج جس میں اس کی حکومت، مالیاتی شعبے اور مرکزی بینک کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ پابندیاں روس کی جانب سے یوکرین کے متنازع علاقوں ڈونیٹسک اور لوگانسک کی علیحدگی کو تسلیم کرنے پر عاید کی گئی ہیں۔بیان میں انہوں نے کہا یورپی کونسل نے روسی فیڈریشن کے ڈونیٹسک اور لوگانسک یوکرین کے غیر سرکاری زیر کنٹرول علاقوں کو خود مختار ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کے ساتھ آگے بڑھنے کے فیصلے کے جواب میں اقدامات کا ایک مجموعہ جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے موجودہ فریم ورک کے اندر یورپی یونین روسی ڈوما کونسل کے تمام 351 ممبران تک محدود اقدامات میں توسیع کرے گی جنہوں نے 15 فروری کو ڈونیٹسک اور لوگانسک کی آزادی کو تسلیم کرنے کے لیے ووٹ دیا تھا۔27 اہم افراد اور اداروں پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی جنہوں نے یوکرین کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور آزادی کو نقصان پہنچانے یا خطرے میں ڈالنے میں کردار ادا کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…