پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی

datetime 24  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی۔فخر زمان پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔بائین ہاتھ سے کھیلنے والے اوپننگ بیٹر نے اس سیزن میں سب سے زیادہ رنز بناتے ہوئے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ ا، بابر اعظم نے گزشتہ سیزن میں 554 رنز بنائے تھے۔

اس کے علاوہ فخر زمان پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ پچاس یا زائد رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ گزشتہ روزکے میچ میں ملتان کے خلاف نصف سنچری اس ایڈیشن میں فخر زمان کا آٹھواں ففٹی پلس اسکور تھا۔ان سے قبل گزشتہ سال بابر اعظم نے گیارہ اننگز میں سات مرتبہ ففٹی پلس اسکور کیے تھے۔رواں پی ایس ایل میں فخر زمان اب تک 7 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بناچکے ہیں۔فخر زمان نے 11میچوں کی11اننگز میں 584رنزبنائے۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز لاہور قلندرز کو ہرا کر پی ایس ایل 7 کے فائنل میں پہنچ گیا، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے کے لئے شان مسعود اور محمد رضوان آئے۔ شان مسعود نے 2 رنز بنائے اور وہ محمد حفیظ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ عامر عظمت نے 33 رنز بنائے اور پٹیل کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان اور رائیلی روسو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے، محمد رضوان نے 53 رنز بنائے جبکہ رائیلی روسو نے 42 گیندوں پر 65 رنز بنائے،لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ اور سمت پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس طرح مقررہ بیس اوورز میں ملتان سلطانز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، لاہور قلندرز کو جیتنے کے لئے 164 رنز کا ہدف ملا،

لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کے آغاز کے لئے فخر زمان اور عبداللہ شفیق آئے، عبداللہ شفیق نے 5 رنز بنائے اور وہ آصف آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ کامران غلام نے 17 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور وہ رن آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ کوئی رنز نہ بنا سکے وہ خوشدل شاہ کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔

ہیری بروک نے 13 رنز بنائے اور وہ شاہنواز دھانی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 45 گیندوں پر 63 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور دو چوکے شامل تھے، وہ ویلی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ فل سالٹ نے ایک رنز بنایا اور وہ شاہنواز دھانی کی گیند پر عامر عظمت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

سمت پٹیل نے 11 رنز بنائے اور وہ ویلی کی گیند پر شاہنواز دھانی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے ایک رنز بنایا انہیں شاہنواز دھانی نے آؤٹ کیا۔ ڈیوڈ ویزے نے 8 رنز بنائے اور وہ رومان رئیس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 3، ڈیوڈ ویزے نے 2، آصف آفریدی، رومان رئیس اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس طرح مقررہ بیس اوورز میں لاہور قلندرز کی ٹیم نو وکٹوں پر صرف 135 رنز بنا سکی۔ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے دی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…