اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

یوکرین میں قومی ایمر جنسی نافذ کرنے کی منظوری

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف ( آن لائن ) یوکرین کی قومی سلامتی کونسل نے ملک میں قومی ایمر جنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد ملک میں ایمر جنسی نافذ ہوگی اور ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد دستاویزات کی جانچ اور گاڑیوں میں تلاشی میں اضافہ ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز روس کی جانب سے یوکرین سے الگ ہونے والی ریاستوں کو تسلیم کرنے پر مغربی ممالک کا شدید رد عمل سامنے آگیا اور امریکا، برطانیہ ، فرانس نے روس پر پابندیوں کا فیصلہ کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے یوکرینی علاقوں کی آزاد حیثیت تسلیم کرنے کے فیصلے پر امریکا اور مغربی ممالک کی جانب سے ڈونیسک اور لوہانسک کے علاقے بھی معاشی پابندیوں کی زد میں آئیں گے۔یورپی یونین نے روسی بانڈز کی تجارت پر پابندی عائد کرنے پر غورشروع کردیا ہے، روسی پارلیمنٹ کے سینکڑوں اراکین پر بھی پابندی لگ سکتی ہے جبکہ یورپی یونین کا یوکرین سے علیحدہ ہونے والے علاقوں کو فری ٹریڈ ڈیل سے نکالنے پر غور جاری ہے۔برطانوی وزارت خارجہ نے روسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا اور یوکرین میں موجود تمام برطانوی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔دوسر ی جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے علاقوں کو آزاد تسلیم کرنا کیف کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے صدر پیوٹن کے فیصلہ کو اقوام متحدہ کے چارٹر سے متصادم قرار دیا۔صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقوں کوتحمل کامظاہرہ کرناچاہیے، فریقین ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے کشیدگی کو ہوا ملے، یوکرین تنازع کے سفارتی حل کیلئے ہر کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…