یوکرین کی افواج کو روس کے خلاف جنگ کے لئے تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا

22  فروری‬‮  2022

کیف(آن لائن) یوکرین کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ جنگ کے لیے تیار رہیں جس میں سختیاں بھی ہوں گی نقصان بھی ہوگا لیکن ہمیں درد کو برداشت کرتے ہوئے خوف اور مایوسی پر قابو پانا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے وزیر دفاع نے طبل جنگ بجا دیا۔

وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر انتہائی جذباتی پوسٹ تحریر کرکے سیکیورٹی اہلکاروں کے لہو کو گرما دیا۔یوکرین کے وزیر دفاع اولکسی ریزنیکوف نے ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جنگ کے لیے تیار رہیں جس میں سختیاں بھی ہیں اور نقصانات بھی ہیں۔ وزیر دفاع اولکسی ریزنیکوف نے مزید لکھا کہ ہمیں درد کو برداشت اور اپنے خوف اور مایوسی پر قابو پانا ہوگا اور اگر ہم نے ایسا کرلیا تو ہماری فتح یقینی ہے۔یوکرین کے وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ روس ایک بار پھر سویت یونین کی تاریخ دہرا رہا ہے اور گزشتہ روز فوجی جارحیت سے اپنا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔ وزیر دفاع کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب روسی صدر نے مشرقی یوکرین کے دو صوبوں کو خود مختار ریاستیں تسلیم کرتے ہوئے اپنی فوجیں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔روسی صدر کے اس عمل کی عالمی رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جب کہ امریکا نے روس پر پابندیوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس کا ا?ج اعلان متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…