منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کشش ثقل کی دریافت والا برطانیہ میں لگا تاریخی سیب کا درخت گرگیا

datetime 22  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ میں لگا وہ تاریخی درخت زمین بوس ہوگیا جس سے گرنے والے سیب کی وجہ سے نیوٹن نے زمین کی کشش ثقل کو دریافت کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نامور سائنسدان نیوٹن کے زمین کے کشش ثقل کا نظریہ پیش کرنے سے پہلے دنیا زمین کے حوالے سے

مختلف نظریات اور واہمات رائج تھے۔نیوٹن نے زمین کی کشش ثقل کا نظریہ ایک سیب کے درخت سے ٹوٹنے کے بعد زمین کی طرف گرنے کے واقعے پر اسٹڈی کے بعد دیا۔تاہم اب خبر یہ ہے کہ برطانیہ میں آنے والے طوفان ایونکس نے کیمرج یونیورسٹی میں لگے اس تاریخی درخت کو بھی زمین بوس ہونے پر مجبور کردیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نیوٹن کے سیب کے درخت کو 1954 میں یونیورسٹی کے حیاتیاتی باغ میں لگایا گیا تھا اور گزشتہ 68 سالوں سے یہ باغیچے کے داخلی دروازے کے قریب موجود تھا۔باغیچے کے نگران ڈاکٹر سیموئیل بروکنگٹن نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ یہ اس درخت کی کلون کاپی تھی جس سے گرنے والے سیب نے سر آئزک نیوٹن کو کشش ثقل کا قانون دریافت کرنے کی تحریک دی اور ہمارے پاس اس کی ایک اور کلون کاپی ہے جس کو اسی باغ کے کسی اور گوشے میں لگایا جائے گا۔انہوں نے طوفان کے باعث درخت کے گرنے کو ایک بڑا نقصان قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات سے پہلے ہی آگاہ تھے کیونکہ یہ درخت ہنی فنگس نامی بیماری کا شکار ہوچکا تھا۔اسی وجہ سے ہم نے پہلے ہی گرافٹنگ (قلم کاری)کے ذریعے اس کے درخت کی ایک اور کلون کاپی کی تیاری پر کام شروع کردیا تھا اور ہمیں امید ہے کہ نیوٹن کا سیب کا درخت ہمارے باغ میں رونق افروز رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…