جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہورہی ہے ، عمران خان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ، شاہد خاقان عباسی کا پلٹ کر جواب

datetime 22  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہورہی ہے ، عمران خان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،موجودہ حکومت کے کرپشن کے کیسز کی انتہا نہیں اور ایک دن ضرور اس کا حساب دینا پڑے گا، ملک کے غیر قانونی اور غیر آئینی وزیر احتساب کو کو اپنے اثاثوں کا جواب دینا ہو گا،صدر ایک

آئینی عہدہ ہے ،کوئی بھی آرڈیننس آتا ہے اور دستخط کر دئیے جاتے ہیں۔منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ صدر کا عہدہ ملک کا اہم عہدہ ہوتا ہے ،بدقسمتی سے صدر بھی حکومت کے ڈیلی ویج ملازم بن گئے۔ انہوں نے کہاکہ چاروں صوبوں کے آئی جیز اور ڈی جی ایف آئی اے سے درخواست ہے کہ حکومت کے غیر قانونی کام میں شریک نا ہو،یہ تو کل کو بھاگ جائیں گے مگر پریشانی اپکو ہوگی ،آپ حکومت کے ملازم ہیں۔انہوںنے کہاکہ تیسرا سال عدالتوں میں چل رہا ہے نا پراسیکیوٹر کو پتہ ہے کہ کیس کیا ہے، چیئرمین نیب بتا دیں کہ آپ نے اس ملک میں کتنے سیاست دانوں کو پڑا ہے اور اس کی وضاحت کریں، ان عدالتوں میں کیمرے لگائیں اور عوام کو دکھائیںکیونکہ نا چئیرمین بیب تھکتا ہے نا وزراء نا عمران خان تھکتا ہے، اس حکومت کے کرپشن کے کیسز کی انتہا نہیں اور ایک دن ضرور اس کا حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک کے غیر قانونی اور غیر آئینی وزیر احتساب کو کو اپنے اثاثوں کا جواب دینا ہو گا، ۔ انہوںنے کہاکہ صدر ایک آئینی عہدہ ہے اور وہ کوئی بھی آرڈیننس آتا ہے اور دستخط کر دیے جاتے ہیں،آرڈیننس کے تحت عوام کی آواز دبائی جا رہے ہیں، محسن بیگ کا معاملہ سب کے سامنے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ووٹ آپ کانفڈنس پر مشاورت ہو رہی ہے اب عمران خان کو گھبرانے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…