جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سوئس سیکرٹس،مزید عالمی رہنماؤں اور انکے بچوں کے خفیہ اکاؤنٹس سامنے آگئے

datetime 22  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ شب سوئس سیکرٹس کے نام سے 18 ہزار بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ لیک کیا گیا جس میں دنیا بھر کے بدعنوان سیاستدانوں، آمروں، جرائم پیشہ افراد اور جاسوسوں کے سوئس بینک

اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔سوئس سیکرٹس کے مطابق سابق مصری آمرحسنی مبارک کے بیٹوں جمال اور اعلیٰ مبارک کے خفیہ اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔حسنی مبارک دور کے بدنام زمانہ انٹیلی جنس چیف سلیمان اوراہلخانہ کے بھی خفیہ سوئس اکاؤنٹس نکل آئے۔اس کے علاوہ زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ مگابے کے قریبی ساتھی اوران کی جماعت کی مبینہ فنڈنگ کرنے والے بزنس مین بھی فہرست میں شامل ہیں۔آذربائیجان کے آمر واصف طالبوف کے بیٹوں کے بھی سوئس اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے جبکہ قازقستان کے صدرقاسم توقایف کے 10 لاکھ ڈالر کے آف شور اکاؤنٹس سامنے آئے۔اردن کے شاہ عبداللہ دوم، عراق کیسابق نائب وزیراعظم ایاد علاوی آرمینیا کے سابق صدرآرمین سرگسیان بھی خفیہ اکاؤنٹس کے مالک نکلے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…