جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

ایوان صدر اور وزیراعظم ہائوس کو آرڈیننس فیکٹری اور فرنس بنادیا ہے،عظمیٰ بخاری

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ایوان صدر اور وزیراعظم ہاوس کو آرڈیننس فیکٹری اور فرنس بنادیا ہے،

تبدیلی مافیا کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے،اپوزیشن جماعتیں آئین اور قانون کے تحت ہی لٹیروں کو ایوان اقتدار سے جیلوں میں منتقل کرے گی۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہپی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کو تالے لگادیے ہیں۔اپنی چوریاں چھپانے اور دوستوں کو شیلٹر فراہم کرنے کیلیے جعلسازی کی جارہی ہے۔نوازشریف کا بیانیہ اب پوری قوم کا بیانیہ ہے۔سلیکٹڈ وزیراعظم کی رخصتی پوری قوم کا مطالبہ بن چکا ہے۔سب ادارے ملکر بھی شریف خاندان اور لیگی رہنماؤں کی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔عمران خان کا جانا اب طے ہوچکا ہے آج گئے یا کل گئے۔کرایے کے ترجمان اپنی نئی نوکریوں کی تلاش شروع کریں۔شہباز شریف اور عدم اعتماد عمران خان کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکے ہیں۔عمران خان اور ان کے چمچوں کو ایک ایک چوری کا حساب دینا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…