پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کو اپنا نام تبدیل کرکے ”مہنگائی خان ” رکھ لینا چاہیے’وزیر اعظم کو مشورہ دیدیا گیا

datetime 20  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنا نام تبدیل کرکے ”مہنگائی خان ”رکھ لینا چاہیے،تحریک انصاف پاکستانیوں پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے آئی تھی،عمران خان کے چار وزیر خزانہ بھی ملکر ملک میں مہنگائی

کنٹرول نہیں کرسکے۔اپنے بیا ن میں انہوں نے کہاکہ حکومت کا کوئی بھی وزیر مجھے پندرہ سے بیس ہزار میں اپنے گھر کا بجٹ بناکر دیکھا دے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گھی 400روپے کلو،چینی 100روپے کلو اور پیٹرول 160روپے لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔یہ سب کارنامے اور مہربانیاں تبدیلی سرکار کی ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔کورونا پوری دنیا میں آیا ہے مہنگائی بھی بڑھی ہے لیکن حکومتی وزراء پاکستان کی مہنگائی کا موانہ دوسرے ممالک سے کیسے کر سکتے ہیں۔دوسرے ممالک میں عام آدمی کی آمدن کتنی ہے اور پاکستان میں عام شہری کی ماہانہ آمدن کتنی ہے۔انہوں نے مزید کہا آج پاکستان میں عمران خان کی حکومت آنے کے بعد دو کروڑ افراد بیرزگار ہو چکے ہیں او رگیارہ کروڑ افراد غربت کی لکیر سے مزید نیچے چلے گئے ہیں۔حکمرانوں سے سبز باغ اور خیالی پلائو عوام کا پیٹ نہیں بھر سکتے۔چار سال عمران خان ایک ہی جھوٹی پالیسی پر چل رہے ہیں کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا جبکہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ این آر او دینے والے وزیراعظم کا اعزاز بھی عمران خان نے حاصل کرلیا ہے۔ابھی بھی کہتے ہیں میں کسی کو چھوڑو گا نہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…