منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پلے آف مرحلے سے قبل پشاور زلمی کو دوسرا بڑا جھٹکا ایک اور غیر ملکی کھلاڑی نے وطن واپسی کا عندیہ دیدیا

datetime 20  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کے پلے آف مرحلے سے قبل پشاور زلمی کو دوسرا بڑا جھٹکا لگ گیا، ایک اور غیر ملکی کھلاڑی نے وطن واپسی کا عندیہ دیدیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن میں شامل غیر ملکی کرکٹرز کی بہانے بازیاں جاری ہیں، پشاور زلمی میں شامل غیر ملکی کھلاڑی ردر فورڈ کے ایونٹ سے

دستبردار ہونے کے بعد پشاور زلمی کے ہی ایک اورکرکٹر لیونگسٹن نے انگلی پرمعمولی انجری کا بہانہ بنا کر باقی میچ کھیلنے سے معذر ت کرتے ہوئے پی ایس ایل کے سفر کے اختتام کا عندیہ دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل انگلش کرکٹر لیونگسٹن نے بھی وطن واپسی کا عندیہ دیدیا ہے، جس کے بعد پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے میگا ایونٹ ادھورا چھوڑ کر جانے والوں میں ایک اور نام شامل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیونگسٹن بائیو سیکور ببل سے اکتا کر وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے جیمز فالکنر کے رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر اس کھلاڑی کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے جو اس قسم کی الزام تراشی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیمز فالکنر نے بہت غلط حرکت کی، پاکستان کرکٹ بورڈ کو جیمز فالکنر کی اس حرکت سے سختی سے نمٹنا چاہیے کیونکہ اس قسم کی چیزیں ملک کے وقار اور

عزت کے لیے انتہائی اہم ہوتی ہیں۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پاکستانی کھلاڑی کسی دوسرے ملک میں ایسا کرتا تو اس کے خلاف سخت ایکشن ہوتا۔انہوں نے پاکستان کرکٹ کے سابق ہیڈ کوچ باب وولمر کے واقعے کو یاد کیا اور کہا کہ انہوں نے 2007 کے ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی ہار کو اپنے دل پر لیا اور خودکشی کر لی، اس کے بعد پاکستان کے خلاف مکمل تحقیقات کی گئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…