منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کو گھر بھیج دیا

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ، آن لائن )بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کو گھر بھیج دیا،بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان ویرات کوہلی کو دس دنوں کی چھٹیوں پر گھر بھیج دیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق کپتان ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل ہی

بائیو سکیورببل چھوڑ کر گھر چلے گئے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی ٹیسٹ اوپنر روہت شرما کو ٹیسٹ ٹیم کا مستقل کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔بھارتی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے 34 سالہ کپتان روہت شرما کو سابق ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کے کپتانی چھوڑنے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی سونپ دی گئی۔ویرات کوہلی نے جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ان کی کپتانی میں بھارت نے سیریز کا آغاز جیت کے ساتھ کرنے کے باوجود تین میچز کی سیریز میں 1-2 سے شکست کھائی تھی۔یکم مارچ سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی دو میچز کی ہوم ٹیسٹ سیریز روہت شرما کی بطور فل ٹائم ٹیسٹ کپتان پہلی سیریز ہوگی۔اگرچہ بھارت کے پاس کے ایل راہول، جسپریت بمراہ اور ریشابھ پانت جیسے دیگر نوجوان آپشنز بھی موجود تھے تاہم بھارتی سلیکٹرز نے روہت شرما کے تجربے کو کو فوقیت دی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…