بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ریحام خان کے خلاف خان صاحب کی ہمت نہیں پڑتی کہ کوئی ایکشن لیں کیونکہ ان کے پاس تو اور بھی بہت کچھ ہوگا وہ تو ان کے ساتھ رہیں ہیں، نجم سیٹھی

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان نے کبھی نہیں کہا کہ جو کتاب میں لکھا ہے وہ غلط ہے وہ بڑی دلیری کے ساتھ کھڑی ہیں، یہ بات معروف صحافی نجم سیٹھی نے کہی ان کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب کی ہمت نہیں پڑتی کہ ان کے خلاف کچھ کریں کیونکہ ان کے پاس تو بہت کچھ ہو گا وہ تو ان کے ساتھ رہی ہیں انہوں نے بہت کچھ دیکھا ہے اور کتاب میں بھی بہت کچھ لکھا ہے،

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اپنی کارکردگیوں سے زخمی ہو چکی ہے، اب لوگ اس کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور لوگ سچ بول رہے ہیں، مجھے افسوس ہے کہ خان صاحب سوچ نہیں رہے کہ آگے بھی رہنا ہے اور اگر سیاست کرنی ہے تو اس قسم کی حرکتیں لوگ بھولتے نہیں ہیں، لوگ بھی انتقام لیتے ہیں۔ دوسری جانب ایک سوال کے جواب میں غلام سرور خان نے کہا کہ ریحام خان پہلے زلفی بخاری سے معافی مانگ چکی ہے ریحام خان کیخلاف لوگ عدالتوں میں گئے ہوئے ہیں ریحام خان نجی محفلوں میں اپنی کتاب میں لکھی باتوں پر ندامت کا برملا اظہار کرچکی ہے آرمی چیف کے مدت میں توسیع دینے میں حکومت اور اپوزیشن نے ساتھ دیا آرمی چیف کے توسیع میں وہی فیصلہ ہوگا جو قوم کے مفاد میں ہوگااس وقت 2 ایشوز بڑے ہیں ایک تحریک عدم اعتماد دوسرا اپوزیشن کے لانگ مارچ اپوزیشن میں نہ کسی نے استعفیٰ دیا نہ کسی نے استعفیٰ لیا ان دھرنوں سے کچھ حاصل نہیں ہوناوزیراعظم نے بھی اعلان کیاہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتمادکا شوق پورا کر لے اپوزیشن صرف بے یقینی کی فضا قائم کرنا چاہتی ہے دھرنوں، مارچوں اور تحریکوں سے کچھ نہیں ہوتاہم اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کو خوش آمدید کہتے ہیں انکا آئینی حق ہے اتحادی حکومت کے ساتھ ہے اور ساتھ رہیں گے اپوزیشن نے اتحادیوں کو توڑنے کی کوشش کی لیکن بُرے طرح ناکام ہوئے اپوزیشن کی اپنی صفوں میں انتشار موجود ہے

پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے اندر پھوٹ ہے اپوزیشن کا ایجنڈا ملک کو عدم استحکام میں دھکیلنا ہے مہنگائی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تیل مہنگا ہوگا تو گیس مہنگی ہوگی سب کچھ مہنگا ہوگااس وقت ساری دنیا کی معیشت مشکلات کا شکار ہیں دنیا کی بڑی بڑی ائیر لائنیں بیٹھ گئی ہم پھر بھی بہتر رہے کوئی شک نہیں مہنگائی ہے لیکن حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے عوام کو ریلیف ملے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…