اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستانی عوام کو 127 ارب روپے کی مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے وزارت کامرس کی سفارش پر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے بورڈآف ڈائریکٹرزکی
تنظیم نو کرنے کی منظوری دے دی،اس منظوری کے بعد بورڈ میں چیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ، وزارت کامرس، وزارت صحت اور وزارت خزانہ کے نمائندگان بطور سرکاری ڈائریکٹرز شامل ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں اقتصادیات کے ماہرین ہمایوں بشیر، محترمہ پورو سدوا، معین فودا اور انور منصور خان بطور خودمختار ڈائریکٹرز شامل ہوں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کابینہ نے بین الاقوامی کمپنی Peugeot کو پاکستان میں گاڑیوں کا کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے کمپنی کی گاڑیاں ٹیسٹنگ کے لئے درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ انہونے بتایاکہ وفاقی نے کابینہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد 34500 میٹرک ٹن دال مونگ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان برآمد کرنے کی اجازات دی ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ کابینہ نے سعودی عرب کے ساتھ 821.80 ملین ڈالرز قرضوں کی موخر ادائیگی کے معاہدے کی منظوری دی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ
2027ء تک مجموعی طورپر تقریباً 4 ارب ڈالر کی ادائیگیاںموخر ہو جائیں گی جو ملکی ترقی کے لئے استعمال کی جاسکیں گی۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے ملک کے معاشی استحکام کے لئے جاری کردہ بین الاقوامی بانڈز کی مدت میں توسیع کرنے کی منظوری دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کابینہ نے ہدایت دی کہ ان بانڈز کو انتظامی اور ادارہ جاتی تحفظ فراہم
کرنے کے حوالے سے وزارت خزانہ اور وزارت قانون مشاورت کریں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کابینہ نے ڈاکٹرنوید حامد کو مزید تین سال کے لئے مانیٹری پالیسی کمیٹی پر بطور ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل کلائوڈ پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ پالیسی سرکاری اداروں
میں ڈیجیٹل ڈیٹا کے بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک جگہ پر تحفظ فراہم کرنے کے لئے بنائی گئی ہے،اس پالیسی کی بدولت ملک میں کلائوڈ کمپیوٹنگ کے لئے افرادی قوت کی تربیت، اہم پالیسی سازی کے لئے ڈیٹا کا بروقت استعمال، وسائل کا موثر استعمال اور ڈیجیٹل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ
وفاقی کابینہ نے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2022ء کے مسودے کی اصولی منظوری دے دی ہے، اس قانون کی بدولت ذاتی معلومات تک رسائی، استعمال، درستگی اور غلط استعمال کو روکنے کے لئے شہریوں کو تحفظ حاصل ہوگا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈیٹا پروٹیکشن کے بین الاقوامی ضابطہ کار اور اصول اس بل کا حصہ ہوں گے۔ یہ مسودہ کمیٹی برائے قانون
بھجوایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کابینہ نے وزارت قانون کی سفارش پر لاء اینڈ جسٹس کمیشن میں تعیناتیوں کی منظوری دی۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ کمیشن میں جسٹس(ر) میاں محمد اجمل ، جسٹس (ر) فیصل عرب، جسٹس (ر) محمد سیر علی اور سینئر ایڈووکیٹ سید ایاز ظہور تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ نے سمندر پار
پاکستانیوں کی سہولت کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کی اصولی منظوری اور قوانین بنانے کی ہدایت دی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ان قوانین اور عدالتوں کے قیام سے سمندرپار پاکستانیوں کے ملکیتی مقدمات جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کابینہ نے باسکا بلاک میں چائنہ ڑنہوا آئل کے ورکنگ انٹرسٹ اور آپریٹرشپ کا 33.5 فیصد
حصہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کو منتقل کرنے کی منظوری دی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کابینہ نے بریگیڈیئر (ر) توفیق احمد کو ایم پی۔ ون سکیل میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس (این آئی ای) کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کابینہ نے وفاقی حکومت کے گریڈ1 تا19 تک کے ملازمین اور ایف سی ورینجرز کے لئے 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈیکشن الائونس 2022ء کی منظوری دی۔