جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پارلیمنٹ تک عام آدمی پہنچتا نہیں، پہنچے تو غلیظ تعلق کا بولتے ہیں، مراد سعید

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ میڈیا میں ان کی کارکردگی پر تبصرہ کرنے کے بجائے ان کے بارے میں غلیظ گفتگو کی جاتی ہے،مجھے پہلی دفعہ پتہ چلا کارکردگی دکھانا کتنا بڑا گناہ ہے،پارلیمنٹ میں آیا تو ڈگری کا مسئلہ بنایا گیاجس پر تین سال کیس لڑا اور جیتا، میں نے ڈیلیور کیا اور آپ دیکھیں گے ایک نئے انداز سے پارلیمنٹ میں اور جلسوں میں مقابلہ کروں گا۔

پارلیمنٹ تک عام آدمی پہنچتا نہیں، پہنچے تو غلیظ تعلق کا بولتے ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس کے بعد مجھے پہلی دفعہ پتہ چلا کہ کارکردگی دکھانا کتنا بڑا گناہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ 2013 کی ایک صبح میں اٹھا اور پھر پارلیمنٹ میں پہنچا تاہم قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اسٹوڈنٹ ونگ کا میں بانی ہوں اور اس کی بنیاد میں نے رکھی۔انہوں نے کہاکہ نہ صرف بنیاد رکھی بلکہ کم عرصے میں خیبرپختونخوا کی سب سے مضبوط طلبہ قوت بنا کر ثابت کیا اور اسی دوران چاہے قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کی جنگ کے دوران اپنے لوگوں کی مدد کرنا ہو، چاہے آپریشن کے خلاف اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا، چاہے عدلیہ بحالی کی تحریک ہو یا چاہے پاکستانیوں کو پاکستان کی سڑکوں میں گولی مارنے والے ریمنڈ ڈیوس کے خلاف نکلنا ہو۔انہوں نے کہا کہ چاہے ڈرون حملوں کے خلاف یا ملک میں ظلم اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرنی ہو، ان تحریکوں میں نہ صرف مسلسل حصہ لیا بلکہ جیلوں میں گیا، ڈنڈے کھائے، دھمکیاں ملیں اور ان سب چیزوں کو برداشت کیا۔مراد سعید نے کہا کہ جب آئی ایس ایف کو ملک بھر میں منظم کیا اور آج میرے بعد بھی پارلیمان میں ہمارے مختلف نوجوان آرہے ہیں، اس کے بعد ملک میں تحریک انصاف کی یوتھ ونگ کو منظم کیا۔

انہوں نے کہاکہ 2013 میں پارٹی نے میرے اوپر اعتماد کیا تو میں خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی لیڈ کے ساتھ پارلیمنٹ میں پہنچا، میں پارلیمنٹ میں ان کی جی حضوری کرنے نہیں آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے جیسے ہر اس شخص کی آواز بننے آیا تھا جن کے گردن پر انہوں نے اپنی طاقت کا گھٹنا رکھا ہوا ہے، جو یہ سمجھتے ہیں کہ

یہ پارلیمنٹ ہماری جاگیر اور سیاست ہمارا کاروبار ہے اور یہ ہمیں ورثے میں ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں پارلیمنٹ میں پہنچا تو سب سے پہلے میری ڈگری کا مسئلہ بنا، کسی نے سوال نہیں کیا میں عدالت گیا، تین سال کیس لڑا اور جیتا، پھر ایک دن پارلیمنٹ میں تقریر کرتا ہوں اور لاہور میں پختونوں کے خلاف اتنی پروفائلنگ ہورہی تھی اور

میں نے اس کے خلاف آواز بلند کی۔انہوں نے کہا کہ میں مختلف اداریوں اور نوٹیفکیشنز کا حوالہ دیتا ہوں لیکن مجھے دلیل سے جواب نہیں دیا جاتا، جواب دیاجاتا ہے ایک جاوید لطیف جیسے شخص کو اٹھا کر میرے گھر کی خواتین اور میری بہنوں کے بارے میں غلیظ گفتگو کی جاتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ

جب میں 2018 میں دوبارہ انتخابات میں جانے لگا تو اس سے دو ہفتے پہلے حال ہی میں ہونے والی غلیظ مہم کا آغاز ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے ایک دفعہ پھر عام طبقے کا ایک نوجوان بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کر آتا ہے، وزیرمملکت بنتا ہے، 100 دن کے اہداف ملتے ہیں لیکن کسی نے نہیں پوچھا، تبصرہ میرے اوپر

ہوتا ہے اور وہ بھی غلیظ گفتگو کے ساتھ ہوتا ہے۔مراد سعید نے کہا کہ کسی نے نہیں پڑھا لیکن اپنی کارکردگی سے وفاقی وزیر بنا، پھر اس دوران پارلیمنٹ میں گفتگو کرتا ہوں، جب ملک میں ہونے والے ظلم اور ناانصافی، لوٹ مار کے حوالے دیتا ہوں اور دلائل سے بات کرتا ہوں تو کبھی قادر پٹیل، کبھی آغا رفیع اللہ، کبھی حمداللہ اور کبھی رانا

ثنااللہ کو اٹھا کر میرے بارے میں غلیظ گفتگو کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پھر پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا سوشل میڈیا اس کو جس طرح پروموٹ کرتا ہے وہ سب کے سامنے ہے، ٹی وی میں روزانہ 50 سے 60 پروگرام ہوتے ہیں، ان میں کیا گفتگو ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ رات کو ٹی وی میں بیٹھ کر ان کے نمائندے کہتے ہیں

کہ مراد بھی تو گالی دیتا ہے، آج تک کسی نے نہیں پوچھا کہ کیا گالی دیتا ہے، جب سوال ہوا تو کہتے ہیں کہ مراد سعید کہتا ہے فرزند زرداری، ان کو صرف یہ جواب ملا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پہلے اس نہیں بولا کہ مجھے اور میرے خاندان کو غلیظ گالیاں دی جارہی تھیں، تب تک میری ذات کو نشانہ بنا رہے تھے تاہم آج اس لیے

بول رہا ہوں کہ جب یہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تو میں وزارت چہرہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی میرے ہر موٹروے پولیس اہلکار کی تھی جو آپ کا سفر محفوظ بنانے کے لیے شہید ہوا، یہ سند میرے پاکستان پوسٹ کے سیکریٹری سے لے کر ڈی جی، کلاس فور ملازم اور پوسٹ مین کے لیے تھی جو مائنس 13 ڈگری میں گلگت کی

برف پوش وادیوں میں آپ کی امانت پہنچارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ سند میرے ہر اس این ایچ اے کے افسر اور اہلکار کی تھی، جن کی محنت کی وجہ سے 3 سال کے قلیل عرصے میں این ایچ اے کو آئی ایس او سرٹیفکیشن ملی۔انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ بغض اور نفرت کرسکتے ہیں لیکن پاکستان پوسٹ کے 46 ہزار ملازمین، این ایچ اے اور موٹروے کے ہزاروں اہلکارں کے ساتھ یہ ظلم نہیں کرسکتے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں لوور مڈل کلاس

اور مڈل کلاس سے مخاطب ہوں، جو باتیں میں نے کی اور جو غلیظ مہم یہ چلا رہے ہیں، ان سیاست دانوں کی نظروں میں آپ کی اوقات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ دیگر جماعتوں کے طلبہ تنظیموں کے رہنما تھے وہ آج بھی ہوسٹل میں پڑے ہیں، پہلے ان کے لیے اور آج ان کی اولاد کے لیے زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں لیکن ان کو اعتماد اور موقع نہیں دیں گے۔مراد سعید نے کہا کہ ان کی مہموں کے باوجود کھڑا ہوں، میں نے ڈیلیور کیا اور آپ دیکھیں گے کہ ایک نئے انداز سے پارلیمنٹ میں اور جلسوں میں مقابلہ کروں گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…