منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

قیمت بڑھ گئی تو کیا ہوا؟ پٹرول کم استعمال کریں، شبلی فراز کا عوام کو مشورہ

datetime 17  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرنے پر کہا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل 60 ڈالر سے 95 ڈالر پر پہنچ جائے تو حکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے؟ کوئی جادو کا چراغ ہے تو اپوزیشن بتا دے۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ہی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا جس پر اپوزیشن سمیت حکومت کے اتحادیوں نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس حوالے سے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی جبکہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فرازنے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قیمت بڑھ گئی تو کیا ہوا،عوام پیٹرول کم استعمال کریں۔اس اس حوالے سے فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ اپوزیشن کی جماعتیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کر رہی ہیں لیکن کسی بھی تنقید کا اہم پہلو یہ ہوتا ہے کہ آپ متبادل دیتے ہیں۔وفاقی وزیر نے لکھا کہ اب اپوزیشن بتائے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل 60 ڈالر سے 95 ڈالر پر پہنچ جائے تو حکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے؟ کوئی جادو کا چراغ ہے تو بتا دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…