پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پولیو کا خاتمہ کرکے پاکستان تاریخ میں اپنا نام رقم کر سکتا ہے، بل گیٹس

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے پولیوکے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، دنیا کو انسانی بحران کے دہانے پر کھڑے 40 ملین افغان عوام کی مدد کیلئے آگے آنا ہو گا جبکہ بل گیٹس نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے پاکستان کا عزم مثالی ہے، پولیو کا خاتمہ کرکے پاکستان تاریخ میں اپنا نام رقم کر سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک بانی بل گیٹس نے جمعرات کو قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اجلاس میں شرکت کی۔ قبل ازیں بل گیٹس اور وزیراعظم عمران خان کے مابین ون آن ون ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے پہلے دورہ پر بل گیٹس کا خیرمقدم کرتے ہوئے پولیو کے خاتمہ میں حکومت پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون اور شراکت داری پر بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پولیو کے خاتم کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان ہمارے دو سرحدی صوبوں میں پولیو کے واقعات کا بنیادی ذریعہ ہونے کے ناطے صحت کی ہنگامی سمیت انسانی بحران سے بچنے کے لئے فوری بین الاقوامی تعاون کی متقاضی ہے جبکہ پاکستان 40 ملین افغان عوام کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھرپور مدد کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے افغانستان کی سرحدوں سے ملحقہ اضلاع بالخصوص خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف چوکس اور فعال رہنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر بل گیٹس نے پاکستان کے دورے پر مدعو اور گرمجوشی سے مہمان نوازی کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پولیو کی روک تھام کیلئے انتھک محنت کرنے پر قیادت، ہیلتھ ورکرز اور والدین کی کوششوں کو سراہا۔

بل گیٹس نے کہا کہ کوڈ 19 کی پابندیوں کے باوجود پاکستان نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پولیو کے قطرے پلانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ نیشنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو نے ملک بھر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے دوران جان کی بازی ہارنے والے 36 فرنٹ لائن ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے 14 اہلکاروں

کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں ٹاسک فورس کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ پاکستان میں پولیو کے زیرو واقعات کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے تاہم خیبرپختونخوا اور صوبہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کا پتہ چلایا گیا ہے۔ ٹاسک فورس کو بتایا گیا کہ قومی سطح پر پولیو کے قطرے پلانے کی مہم

دسمبر 2021ء اور جنوری 2022ء میں شروع کی گئی ہے جس میں بچوں کے لئے معمول کے حفاظتی ٹیکوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ خطرے والے علاقوں میں سیکورٹی کی فراہمی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان موثر ہم آہنگی موجود ہے۔ صوبائی حکومتوں نے اجلاس

کو پولیو مہم کے لئے مختص وسائل سے آگاہ اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لئے مکمل عزم کا اظہار کیا۔ ٹاسک فورس کے اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر فیصل سلطان، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد محمود خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وزیر صحت سندھ عذرا

فضل پیچوہو، وزیر صحت بلوچستان احسان شاہ، بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں اور سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ پاکستان بھر سے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جس میں وفاقی وزراء شوکت ترین، اسد عمر، فواد احمد، خسرو بختیار، ڈاکٹر فیصل سلطان، گورنر خیبرپختونخوا، وزراء اعلی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…