سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شارک مچھلی کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ سڈنی کے ساحل پر پیش آیا، جہاں شارک نے ایک تیراک پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیم نے تیراک کو شدید زخمی حالت میں سمندر سے باہر نکالا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا
کر چل بسا۔60سال بعد سڈنی کے ساحل پر شارک کے حملے میں کسی انسان کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔آسٹریلوی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں حکام کی جانب سے ساحلوں کو شارک سے محفوظ بنانے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے جاچکے ہیں،51ساحلوں پر جال لگانے سمیت ڈرون اور سیٹیلائٹ سے شارکوں کی نگرانی کا انتظام کیا گیا ہے۔