ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیوزی لینڈ میں شارک کا عجیب و غریب بچہ دریافت

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن(این این آئی) سمندر کی اتھاہ گہرائیوں میں پائی جانے والی نایاب شارک کا ایک بچہ دریافت ہوا ہے جو دکھنے میں کسی دوسری ہی دنیا کی مخلوق لگتا ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق گھوسٹ شارک جنہیں کیمائرابھی کہا جاتا ہے بہت

مشکل سے نظر آتی ہیں جبکہ ان کے بچوں کا نظر آنا تقریبا ناممکن ہوتا ہے۔نیوزی لینڈ کے ایک جزیرے کے قریب 1.2 کلو میٹر کی سمندری گہرائی میں یہ بچہ پایا گیا جو اسی وقت انڈے سے نکلا تھا۔ سائنسدانوں کی ٹیم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اس دریافت سے گھوسٹ شارک کے حمل کے مراحل کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ٹیم کی ایک ممبر ڈاکٹر برٹ فنوچی کا کہنا تھا کہ شارک کے بچے کی دریافت حادثاتی طور پر ہوئی ہے۔ اصل میں پانی تلے آبی جانداروں کی آبادی سے متعلق تحقیق کی جارہی تھی جب یہ بچہ انڈے سے نکلا۔انہوں نے یہ بھی کہا سمندروں کی گہرائیوں میں پائے جانے والے جاندار عام طور پر نظر نہیں آتے بالخصوص شارک کی یہ قسم۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…