منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف سندھ میں لاوا پھٹ پڑا ،حلیم عادل شیخ نائب صدر کے عہدے سے مستعفی

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی سندھ میں تنظیمی اختلافات سامنے آگئے۔حلیم عادل شیخ نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں جبکہ علی جونیجو بھی نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے

مطابق مستعفی ہونے والے ارکان کو علی زیدی کی پالیسیوں سے اختلاف ہے۔یاد رہے اس سے قبل مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے صوبائی کابینہ اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے ڈویژنل عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما اللہ بخش انڑ، ایم این اے شکور شاد، طاہر شاہ اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدور مقرر کیے گئے ہیں۔کابینہ میں ایم این اے لال مالہی، علی جونیجو، آغا ارسلان، ایم پی اے راجہ اظہر، گل محمد رند اور ایم پی اے سدرہ عمران صوبائی نائب صدور ہونگے جبکہ ایم پی اے ارسلان تاج کو پی ٹی آئی سندھ کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔اسکے علاوہ علی پلہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور راجہ خان جکھرانی، ذولفقار شاہ، لاجپت بھیل صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مقرر کیے گئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق شوزب کپاڈیہ صوبائی فنانس سیکرٹری اور ارسلان مرزا کوایڈیشنل فنانس سیکرٹری مقررکیاگیاہے۔اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر غلام

عباس سکھر ڈویژن کے صدر اور شاکر شاہ جنرل سیکرٹری،غالب خان ڈومکی لاڑکانہ ڈویژن کے صدر اور آغا شمس جنرل سیکرٹری،سید ممتاز شاہ میرپور خاص ڈویژن کے صدر اور اکبر پلہی جنرل سیکرٹری،خاوند بخش جہیجو حیدر آباد ڈویژن کے صدر اور ونگ کمانڈر(ر)کیو محمد حاکم کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیاہے۔اعلامیہ کے مطابق عنایت رند

پی ٹی آئی نوابشاھ کے صدر اور امان قاضی جنرل سیکرٹری ہونگے۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی نے نئے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام نئے عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ علی زیدی نے کہا کہ امید ہے تمام عہدیداران پارٹی کو منظم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ سندھ کے ہر گلی کوچے میں پہنچانا ہے، سندھ میں آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ڈویژنل اور ضلعی سطح پر مزید عہدیداران کا اعلان جلد کردیاجائے گا

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…