اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کی سیاست ختم ہونے کے قریب آج یا کل فارغ ہو جائیں گے، نجم سیٹھی کا دعویٰ

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جو مرضی کر لیں، ان کی سیاسی زندگی اب ختم ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ تعیناتی کریں یا نہ کریں۔ آج یا کل فارغ ہو جائیں گے۔ اس سے آگے

وہ اب نہیں بڑھ سکتے۔ عوام عمران خان کو ایک دن بھی برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ وہ عوام کی طاقت سے ڈریں اور اس سے پہلے ہی کوئی معاملہ کرلیں تاکہ عوام کے نمائندے ایوان میں آ جائیں اگر ان کو روکا گیا تو ایک طوفان کھڑا ہو جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا پتا عمران خان دورہ روس کیلئے جا ہی نہ سکیں۔ تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد انھیں اپنی فکر پڑ جانی ہے، انہوں پھر کہیں نہیں جانا۔ان کا کہنا تھا کہ چینی میڈیا کو انٹرویو میں عمران خان نے کیسا بیان دیدیا ہے۔ ایک جانب آرمی چیف کہتے رہتے ہیں کہ ہمیں مغرب کے ساتھ اپنے تعلقات دوبارہ درست کرنے ہیں لیکن عمران خان نے امریکا کو گالی دینا شروع کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے بس دو تین ایشوز پر بات چیت چل رہی ہے۔ میرے خیال میں مسلم لیگ ن کے پاس نمبر گیم پوری ہو چکی ہے جس کے ساتھ وہ یہ اقدام اٹھا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…