جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

”میں بھونکتے ہوئے کتوں کو جواب نہیں دیتی” ثنا بچہ کا شہباز گل کے بیان پر شدید ردعمل

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکرپرسن ثنا بچہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے مریم نواز کو ان کی مالکن کہنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھونکتے ہوئے کتوں کو جواب نہیں دیتی۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پروگرام کے میزبان نے ثنا بچہ سے سوال پوچھا کہ آپ ایک

خاتون بھی ہیں، آج کل جس طرح کے بیانات دیئے جا رہے ہیں، اس کو آپ کس طرح سے دیکھتی ہیں۔اس کا جواب دیتے ہوئے ثنا بچہ کا کہنا تھا کہ عزت اور ذلت کے درمیان بڑی ہی باریک لائن ہوتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ اس کا ہم سب کو پتا ہونا چاہیے کہ ہم کہاں لائن کراس کرتے ہیں اور کہاں نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ آج معاون خصوصی شہباز گل صاحب اپنی پریس کانفرنس میں دفاع کر رہے تھے، اس پر میں نے ان کی تصویر لے کر اس پر تحریر کر دیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے وزیر دفاع، لیکن اس پر انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ بات آپ کو آپ کی مالکن مریم صاحبہ نے بتائی تھی؟ثنا بچہ کا کہنا تھا کہ میں شہباز گل کو اتنی زیادہ اہمیت نہیں دیتی۔ لیکن میں ان سے کہتی ہوں کہ وہ اپنی اس بات کو ثابت کر دیں کہ مریم نواز شریف میری مالکن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے مریم نواز کو میری مالکن قرار دیتے ہیں اور بار بار میرے ہی پروگرام کا کلپ نکال کر چلاتے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میری لندن

میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔ تحریک انصاف کو اپنا دوہرا معیار ختم کرنا چاہیے۔انہوں نے شہباز گل کی ٹویٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے نہیں تھکتے کہ مائیں اور بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں، تو ان کو سوچنا چاہیے کہ میں بھی کسی کی بیٹی ہوں۔ انہوں نے میرے خلاف جو زبان استعمال کی ہے میرے پاس اس کے ردعمل کیلئے بالکل الفاظ نہیں ہیں، کیونکہ میں بھونکتے ہوئے کتوں کو جواب نہیں دیتی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…