اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مستقبل قریب میں قدرتی گیس کی قلت کے بحران کے دور ہو نے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔روزنامہ جنگ میں خالد مصطفی کی خبر کے مطابق آئندہ مارچ میں ایل این جی ٹریڈنگ فرمز گیس فراہم کرنے کی ذمہ داری سے دستبردار ہوجائیں گی۔ یہ چوتھا موقع ہے کہ اطالوی کمپنی ای این آئی اور سنگاپور کی گینور ایل این جی فراہم کرنے کی پابند نہیں ہوں گی تاہم گینور گزشتہ نومبر کے بعد دوسری بار ڈیفالٹ ہورہی ہے۔