منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ایف آئی اے نے غریدہ فاروقی کے پروگرام میں شریک صحافی محسن بیگ کو گرفتارکرلیا

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)روزنامہ جناح اور آن لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر انچیف سینئر صحافی و تجزیہ نگار محسن بیگ کو ایف آئی اے سائبر ونگ نے چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ۔ ترجمان محسن بیگ کے مطابق بغیر وارنٹ گرفتاری ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری نے گھر کا گھیراؤ کیا اس دور ان ایف آئی اے سے وارنٹ گرفتاری مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی ۔

ترجمان محسن بیگ کے مطابق ایف آئی اے اور پولیس نے محسن بیگ کو زدو کوب کیابعد ازاں پولیس اور ایف آئی اے نے محسن بیگ کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان محسن بیگ کے مطابق ایف آئی اے کے پاس محسن بیگ کے وارنٹ گرفتاری تھے نہ ہی کوئی مقدمہ درج تھا۔سینئر صحافی محسن بیگ حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے تھے۔ ادھر اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہاہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم محسن بیگ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پہنچی تو گرفتاری کے دوران مزاحمت ہوئی اور ملزم نے فائرنگ کر دی جس سے ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق محسن جمیل بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ میں بھی ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ،مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعہ7ATA شامل ہیں ،مقدمہ میں اقدام قتل کی دفعہ 324 بھی شامل ہیں ،مقدمہ نمبر 87 میں 353/186/148/149/342 بھی شامل ہے ،سینئر صحافی مقدمہ محسن بیگ کو تھانہ منتقل کرنے کے بعد درج کیا گیا۔ دوسری جانب محسن بیگ کے وکیل

راحیل نیازی نے غیر قانونی حراست کے خلاف درخواست دائر کر دی،درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔عدالت نے بیلف مقرر کر کے محسن بیگ کو عدالت پیش کرنیکا حکم دیدیا ۔ وکیل راحیل قریشی نے کہاکہ صبح سویرے سادہ کپڑوں میں لوگ محسن بیگ کے گھر آئے، کون لوگ تھے کہا لے کر جا رہے تھے کچھ معلوم نہیں۔ وکیل نے

کہاکہ ایس پی اور ڈی ایس پی سے وارنٹ گرفتاری اور سرچ وارنٹ مانگے گئے مگر نہیں دئیے گئے، ایس پی نے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کو گھر میں دھاوا بولنے کا حکم دیا۔ وکیل نے کہاکہ سادہ کپڑوں میں افراد نے بچوں کو مارا موبائل فون توڑ دئیے اور محسن بیگ کو ساتھ لے گئے ۔دوسری جانب محسن بیگ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور

نے مقدمہ درج کیا ۔ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ وفاقی وزیر مراد سعید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق میری وزارت کو بہترین کارکردگی پر نمبر ون کا ایوارڈ دیا گیا۔ متن مقدمہ کے مطابق جی فار غریدہ کے پروگرام میں محسن بیگ نے میری کردار کشی کی ، پروگرام سے متعلق کلپ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا۔ ایف آئی آر کے

مطابق محسن بیگ نے وزیراعظم اور مراد سعید کی ساکھ کو عوام میں نقصان پہنچایا،جن ریمارکس کی بات کی گئی وہ ریحام خان کی کتاب کے صفحہ نمبر دو سو73میں لکھے گئے ہیں۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر ایف آئی اے ٹیم نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارا، ترجمان کے مطابق

عدالت سے سرچ اینڈسیزوارنٹ حاصل کئے گئے تھے۔ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران ایف آئی اے کی ٹیم پر سیدھی فائرنگ کی گئی ، دو افسران کو زدوکوب کیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق گولیاں ختم ہونے پر ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ مارگلہ منتقل کردیا گیا۔ دریں اثناء ملک بھر کے صحافیوں، صحافتی تنظیموں، سیاستدانوں،پاکستان پیپلز پارٹی کے

چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم و سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی ،نائب صدر سینیٹر شیری رحمن ، سینیٹر پلوشہ رحمن، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ ، مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب ودیگر نے محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا

مطالبہ کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کو بدترین انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب جس کو گرفتار ہونا چاہئے وہ صحافیوں کو گرفتار کر رہا ہے ،گرفتار تو آٹا چینی بجلی گیس دوائی چور کو ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ محسن بیگ کی گرفتاری عمران صاحب کی انتقامی،

گھٹیا اور آمرانہ سوچ کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کتنا آزاد ہے محسن بیگ کی دہشت گردوں کی طرح گرفتاری سے آج پوری دنیا نے دیکھ لیا ۔انہوں نے کہا کہ کالم، پروگرام اور ٹی وی چینل بند کرنے، صحافیوں کو گرفتار کرنے، ان کے گھروں پر چھاپے مارنے سے عمران صاحب سچائی نہیں چھپے گی۔ انہوں نے عمران صاحب محسن بیگ

آپ کی تعریف کریں تو اچھے لیکن تنقید کریں تو ایف آئی اے کے ذریعے چھاپے، گرفتاری اور تشدد؟ ۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو استعمال کرکے پہلے اپوزیشن کو گرفتار کرایا، جیلوں میں ڈالا اب عمران صاحب صحافیوں کو گرفتار کرا رہے ہیں ،محسن بیگ کی گرفتاری عمران صاحب کے گھر جانے کے خوف کا پتہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب

آپ کو اپنی حقیقت ، جھوٹ اور جرائم چھپانے کے لئے بائیس کروڑ عوام کو گرفتار کرنا پڑے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جس طرح کی پکڑ دھکڑ کر رہی وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میڈیا کی آزادی کو کلیدی ستون سمجھتی ہے۔پیپلزپارٹی کی رہنما ء

سینیٹر پلوشہ خان نے سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی ڈکٹیٹر بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محسن بیگ کی گرفتاری عمران خان کی گھبراہٹ ظاہر کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو صحافی محسن بیگ کے خلاف کوئی شکایت تھی تو ان کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کی

سینئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے درس دینے والے حکمران تنقید اور فیصلوں سے اختلاف رائے بھی برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوںنے کہا کہ کیا ریاست مدینہ میں اس طرح کے فیصلوں کی کوئی مثال ملتی ہے؟ حکومت نے محسن بیگ کو گرفتار

کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ کوئی انکے فیصلوں سے اختلاف کرے گا تو جیل جائے گا۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ خان صاحب کسی کو جیل بھیج کر اپنے عوام دشمن فیصلے عوام پر مسلط نہیں کر سکتے، پوری عوام اس وقت وفاقی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے خان صاحب کس کس کی آواز کو دبائیں گے؟ ۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت اس طرح کے فیصلوں

سے گریز کرے اور محسن بیگ کو فوری رہا کیا جائے۔سینئر صحافیوں حامد میر،منیزہ جہانگیر، نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا،آر آئی یو جے ، پی ایف یو جے ودیگر نے سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتار ی کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…