لندن (اے ایف پی) یوکرین پر روسی حملے کے خدشات میں کمی کے بعد امریکا اور یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت میں 3.7 فیصد کمی کے بعد خام تیل کی قیمت 92.93 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکا
میں تیل کی قیمت میں 4فیصد کمی کے بعد امریکی تیل کی قیمت 91.64 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ دوسری جانب امریکا وال اسٹریٹ کی مارکیٹ کا آغاز اضافے سے ہوا جبکہ ڈاو جونز میں بھی 0.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا، نصداق کی قدر میں بھی 1.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔