گوجرانوالہ(آن لائن )اربوں روپے مالیت کی اراضی جعلسازی کے ساتھ پر پی ٹی آئی رہنما کے نام منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، حلقہ پٹواری،گرد اور اور نائب تحصیلدار کو معطل کردیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ سے ملحقہ اراضی کا انتقال دس فروری کو جمال ناصر چیمہ کے نام کیا گیا
،جعلی انتقال کرنے ریونیو افسران ریکارڈ سمیت خود پی ٹی آئی رہنما کے ڈیرے پر گئے۔اراضی مقتول صنعتکار حاجی محمد ارشد کی ملکیت تھی۔مقتول صنعتکار محمد ارشد کے قتل کے الزام میں اسکا بیٹا اختر شہزاد جیل میں بند ہے۔مقتول صنعتکار کے بیٹے ا مجد نے دیگر وارثین کی رضا مندی کے بغیر زمین جعلسازی کے ساتھ فروخت کر دی۔مقتول حا جی ارشد کا بیٹا امجد والد کیڈی سی کا لو نی میں ملکیتی پلا ٹس بھی جعلسازی سے فروخت کر چکا ہے۔ڈی سی کا لو نی کے پلاٹس کی فروخت پر جیل میں بند اختر شہزاد نے سینئر سول جج کی عدالت سے(سٹے) آرڈر بھی لے رکھا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کے نام پراپرٹی منتقلی کے معاملے کا علم ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے انتقال کو جعلی قرار دیکر منسوخ کر دیا،جبکہ بوگس انتقال میں ملوث پٹواری۔گرداور اور نائب تحصیلدار کو بھی معطل کر دیا گیا۔تینوں ریونیو افسران اور بینیفشری کے خلاف ریفرنس اینٹی کرپشن کو بھجوانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔