جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

مرجائیں گے ،حجاب نہیں چھوڑیں گے، حجاب پہننے سے منع کرنے پر طالبات نے امتحانات سے بھی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

datetime 15  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) حجاب کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت نہ ملنے پرکرناٹک کے سرکاری کی اسکول کی13 طالبات نے امتحانات کا بائیکاٹ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے ضلع شیوا موگا کے سرکاری اسکول میں انتظامیہ نے امتحانات میں بیٹھنے کے لئے طالبات سے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا۔اسکول کی 13 طالبات نے حجاب اتارنے کے بجائے

احتجاجا امتحانات کا بائیکاٹ کردیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ اسکول پرنسپل اورانتظامیہ سے حجاب کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت دینے کے لئے متعدد باردرخواست کی لیکن انہوں نے درخواست پرکوئی توجہ نہیں دی۔طالبات کے والدین نے اپنی بچیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بغیرحجاب کے وہ اپنی بچیوں کوکلاسزاٹینڈ نہیں کرنے دیں گے۔کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کے کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ کرناٹک کے ہائیکورٹ میں حجاب پرپابندی کیخلاف کیس زیرسماعت ہے۔ دوسری جانب بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر نظام آباد میں کریسنٹ گرلز جونیئر کالج اور اسکول، گولڈن جوبلی جونیئر کالج اور نالج پارک انٹرنیشنل اسکول کی مسلم طالبات نے کہا ہے کہ ’’وہ مرجائیں گی لیکن حجاب نہیں چھوڑیں گے‘‘۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق طالبات نے شہر میں اردو پریس کلب نظام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرناٹک میں حجاب پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میںسیاسی فائدے کیلئے حجاب کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ طالبات نے قرآن پاک کی آیات اور بھارتی آئین کی دفعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں مختلف مذاہب کے ماننے والوں کومذہبی آزادی دی گئی ہے لیکن صرف مسلم خواتین کوہی ی نشانہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے جس کو قطعی برداشت نہیں کیا جائیگااور اس سلسلے میں احتجاج سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر طالبات نے کرناٹک کالج کی با ہمت طالبہ مسکان خان کی تعریف کی جس نے اکیلے ہندو بلوائیوں کا بہادری سے مقابلہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…