جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

مسلمانوں کو ٹوپی اتار کر تِلک لگانے پر مجبور کریں گے،بی جے پی رہنما

datetime 15  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنؤ (این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے تو مسلمانوں کو ٹیکہ(تلک) لگانے پر مجبور کیا جائیگا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشرقی یوپی کے علاقے ڈومریا گنج سے ہندوتوا ایم ایل اے راگھویندر سنگھ نے کہااگر میں دوبارہ ایم ایل اے منتخب ہوا

تو گول ٹوپیاںختم ہو جائیں گی۔ اگلی بار میاں لوگ (انتہا پسند ہندو ئوں کی طرف سے مسلمانوں کے لیے استعمال کی جانے والی جارحانہ اصطلاح) تلک لگائیں گے۔جب ان کے اشتعال انگیز بیانات پر تنقید کی گئی تو انہوں نے کہا کہ جب یہاں اسلامی دہشت گرد تھے، ہندوؤں کو گول ٹوپی پہننے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ میں نے کہا کہ میں ہندو ہونے کے لیے کچھ بھی قربان کرنے کو تیار ہوں۔ سنگھ نے ایک ویڈیو میں کہاکہ میرا مطلب تھا کہ اگر مسلمان مجھے ہرانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تو میں خاموش نہیں رہوں گا۔سنگھ” ہندو یووا واہنی ”کے یوپی کے انچارج ہیں جو دائیں بازو کا ایک گروپ ہے جس کی بنیاد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے رکھی تھی۔یوپی پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی تقریر کی ویڈیو آن لائن سامنے آنے کے بعدان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔ 2017 میں انہوں نے ڈومریا گنج سیٹ پر تقریباً 200 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ڈومریا گنج میں مخلوط آبادی ہے اوریہاں چھٹے مرحلے میں انتخابات ہونے والے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…