پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیسے ہتھیانے کیلئے نورمقدم کے قتل میں ہمارے گھرانے کو ملوث کیا گیا، ظاہر جعفر کا دعویٰ

datetime 15  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ کرنے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو فیصلہ کرنے کے لیے مزید 4 ہفتوں کی مہلت دے دی۔پیر کو ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کے خط پر ٹرائل مکمل کرنے کی مدت میں توسیع کی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو ماہ میں نور مقدم قتل کیس کا ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ٹرائل کورٹ کے

جج نے نور مقدم قتل کیس کا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے مزید وقت مانگا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوسری مرتبہ ٹرائل مکمل کرنے کی مدت میں توسیع کی ہے۔دوسری جانب اسلام آبا د کی عدالت میں نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے پولیس اور مدعی مقدمہ شوکت مقدم پر نئے الزامات عائد کردیے کہا ہے کہ میرے خاندان سے پیسے ہتھیانے کے لیے مجھ پر جھوٹا کیس بنایا گیا میں نے نور مقدم کو قتل نہیں کیا۔مرکزی ملزم نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ مدعی شوکت مقدم یہ جانتے ہیں کہ میرا خاندان مالی طور پر مستحکم ہے، اس لیے ہم سے پیسے ہتھیانے کے لیے پولیس کے ساتھ مل کر میرے اور خاندان کے خلاف کیس بنایا گیا۔ظاہر جعفر نے کہا کہ منشیات کے استعمال کے باعث بیرون ملک اور پاکستان میں زیر علاج رہا ہوں، مقتولہ کا موبائل فون بھی تبدیل کیا گیا ہے اور اس کا مقصد مقتولہ کے موبائل فون سے پارٹی کے لیے دوستوِں کو کی گئی کالز کو ریکارڈ کا حصہ نہ بنانا تھا، اگر پارٹی میں شرکت کرنے والے لوگوں کو سامنے لایا جاتا تو میرے خلاف کیس نہ بنتا۔ظاہر جعفر نے اپنے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اپنے مضموم مقاصد کے حصول اور پیسے کے لیے میرے خلاف مہم چلائی، میرے خلاف ابھی مقدمہ زیر سماعت ہے جبکہ اس مہم میں مطالبہ کیا جارہا ہے کہ مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔دوسری جانب ذاکر جعفر کے وکیل نے حتمی دلائل میں کہا کہ سی ڈی آر خود ساختہ تیار ہوئی، نور مقدم کا نہ کال ڈیٹا مکمل لیا گیا اور نہ اس کے موبائل کا ڈیٹا نکلوایا گیا، نہ ہی اس کا فوٹو گرائمیٹری ٹیسٹ ہوا، پراسیکوشن ہمارے خلاف کوئی ثبوت نہیں لاسکی، بدنیتی سے ہمیں ملوث کیا گیا۔اس بیان پر عدالت نے باقی ملزمان کے وکلا سے 16 فروری کو دلائل طلب کرلیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…