لاہور (این این آئی)لاہور قلندرز کے کھلاڑی حارث رؤف نے لاہوری تماشائیوں کو سب سے الگ قرار دیدیا ۔ایک بیان میں حارث رؤف نے کہا کہ لاہور کے شائقین کو بڑی تعداد میں اسٹیڈیم میں دیکھ کر خوشی ہوئی، ہم کراؤڈ کو انجوائے کررہے ہیں، امید تھی ہوم گراؤنڈ پر سپورٹ ملے گی۔حارث رؤف نے کہا کہ
لاہور کے کراؤڈ کی الگ بات ہے، شور مچاتے ہیں اور سیٹیاں مارتے ہیں جو اچھا لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب دوست ہیں اور فیملی کی طرح رہتے ہیں، یہی کامیابی کی وجہ بن رہی ہے۔حارث رؤف نے کہا کہ نئے نئے سیلبریشنز کے اسٹائل انجوائے کرنے کیلئے اپناتے ہیں۔