جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

تبدیلی بھی جارہی ہے اور جعلی کپتان بھی جارہا ہے،عظمیٰ بخاری

datetime 15  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ تبدیلی بھی جارہی ہے اور جعلی کپتان بھی جارہا ہے،تحریک عدم اعتماد بھی آرہی ہے اور لانگ مارچ بھی ہورہا ہے،جعلی تبدیلی کے حواریوں سے قوم کی لوٹی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی،کسی چینی چور،آٹا چور اور ادویات چور کو بھاگنے نہیں دینگے،فراڈ اور جھوٹ کے سہارے چلنے والی حکومتی

دکان بہت جلد زمین بوس ہونے والی ہے،عمران خان کنٹینر تیار کرلیں شاید پھر یہی انکی آرام گاہ بنے۔ اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور آجکل غصے میں،پریشانی میں یا بے بسی میں زیادہ باتیں کررہے ہیں،آپ کے پاس یہ جواب نہیں کہ ملک اور پنجاب میں حالات کیسے خراب ہوگئے ہیں۔سیالکورٹ کے بعد میاں چنوں کاواقعہ آپ سے کم ازکم تین دن نہ بولنے اور شرم سے ڈوب مرنیکا تقاضہ کرتا تھا۔انہوںنے کہاکہ تبدیلی بھی جارہی ہے اور جعلی کپتان بھی جارہا ہے۔تحریک عدم اعتماد بھی آرہی ہے اور لانگ مارچ بھی ہورہا ہے۔جعلی تبدیلی کے حواریوں سے قوم کی لوٹی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔کسی چینی چور،آٹا چور اور ادویات چور کو بھاگنے نہیں دینگے۔فراڈ اور جھوٹ کے سہارے چلنے والی حکومتی دکان بہت جلد زمین بوس ہونے والی ہے۔عمران خان کنٹینر تیار کرلیں شاید پھر یہی انکی آرام گاہ بنے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ڈلیور کرنے کی بجائے پروپیگنڈہ سیل کے ذریعے حکومت کی ،اس لیے آج تبدیلی بھی رسوا ہورہی ہے اور تبدیلی کے اندھے مداح بھی۔عمران خان نے جتنی محنت اپوزیشن کو دیوار سے لگانے پر کی اتنی اگر قوم کیلئے کرتے تو ملک اس نہج تک نہ پہنچتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…