جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

کالا باغ ڈیم کی تعمیر اب ناگزیر ہو چکی ہے

datetime 15  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے پاکستان کی آبی ترقی پر اسلام آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میںاپنے خطاب میں پاکستان کیلئے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کو ناگزیر قرار دے دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی موجودگی میں انہوں نے کہا کہ زیرتعمیر ڈیم جب تک

تیار ہوں گے اس وقت تک سلٹنگ کے باعث پاکستان کا واٹر سٹوریج لیول بڑھنے کے بجائے اتنا ہی ہوگا جتنا آج ہے، ہماری اس آبی صلاحیت کی کمی کو کالاباغ ڈیم پورا کر سکتا ہے۔ مونس الٰہی نے اعلان کیا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر کالاباغ ڈیم کی تعمیر کا پروپوزل عنقریب کابینہ میں پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ملک مزید 3600 میگا واٹ بجلی اور6.1 ملین ایکڑ فٹ آبی ذخیرہ حاصل کر سکتا ہے جس سے سستی بجلی کے علاوہ صوبہ سندھ کو موجودہ پانی کی فراہمی کے مقابلہ میں 40 لاکھ ایکڑ فٹ، پنجاب کو 22لاکھ ایکڑ فٹ، خیبر پختونخواہ کو 20 لاکھ ایکڑ فٹ اور بلوچستان کو 15 لاکھ ایکڑ فٹ اضافی پانی مل سکتا ہے۔ مونس الٰہی نے مزید کہا کہ تمام دوسرے آبی منصوبوں کے مقابلہ میں کم سے کم وقت میں اس ڈیم کی تعمیر سے پاکستان بجلی اور زرعی پیدا وار میں خاطر خواہ اضافہ کے ساتھ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بھی محفوظ ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…