جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

لداخ میں چین کے ہاتھوںہزیمت اٹھانے کا ردعمل بھارت نے مزید 54 چینی ایپس پر پابندی لگا دی

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے دوران چین کے ہاتھوں خاص طور پر لداخ میں ہزیمت کا سامنا کرنے کے بعد بھارت نے ردعمل میںملک کی سلامتی کے نام پر مزید 54 چینی ایپس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق

گزشتہ سال جون کے شروع میں بھارت نے ملک کی خودمختاری اور سلامتی کو لاحق خطرے کا بہانہ بناکر 59 چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی لگا دی تھی جن میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز TikTok، WeChat اور Helo جیسے ایپس شامل ہیں۔29 جون کے حکم نامے میں جن ایپس پر پابندی عائد کی گئی تھی ان میں سے زیادہ تر کی نشاندہی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کی تھی کہ وہ صارف کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر انہیں باہر بھی بھیج رہے ہیں۔یہ کارروائی مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں پرتشدد جھڑپوں کے دوران 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آئی تھی ۔بعد ازاں ستمبر میں بھارت نے مزید 118 چینی موبائل ایپس کو بلاک کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارت کی خودمختاری ، علاقائی سالمیت، دفاع، سلامتی اور امن عامہ کے لیے خطرہ ہیں۔ تاہم چین نے چینی موبائل ایپس پر پابندی جاری رکھنے کے بھارت کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…