جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

خون میں لوتھڑے بننے سے خبردار کرنیوالی سمارٹ فون ایپ متعارف

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)خون میں لوتھڑے بننے کا عمل براہِ راست بلڈ پریشر، فالج اور امراضِ قلب کی وجہ بنتا ہے۔ اب ایک کم خرچ ایپ اور سادہ آلے سے ایک قطرہ خون کے نمونے سے اس میں لوتھڑے بننے کے رحجان کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔اس میں شرٹ کے بٹن سے بھی چھوٹے ایک پیالے میں پہلے ہی ایک کیمیکل اور تانبے کے خردبینی ذرات ملے ہوتے ہیں۔ اب اس میں خون کی معمولی

مقدار شامل کرکے اسے اسمارٹ فون سے نصب کرکے اسے لرزش دی جاتے ہیں ۔ ہرفون میں ایک چھوٹی موٹر وائبریشن پیدا کرتی ہے۔ اس عمل میں اسمارٹ فون کیمرہ ایپ کی بدولت خون میں گاڑھے پن کی کیفیت نوٹ کرتا رہتا ہے۔ چند منٹوں بعد ایپ ازخود بتاتی ہے کہ خون میں لوتھڑے بننے کا کس قدر خطرہ ہے کیونکہ تھرتھراہٹ سے جب خون گاڑھا ہوتا ہے تو اس میں تانبے کے ذرات کی حرکت کم سے کم ہوتی جاتی ہے۔ اگر خون میں لوتھڑے بننے کا خطرہ زیادہ ہو تو ذرات کی حرکت بالکل تھم جاتی ہے۔یہ تحقیق جامعہ واشنگٹن کے ایک نوجوان طالبعلم نے کی ۔ اس میں درستگی کا تناسب روایتی اور مہنگے ٹیسٹ جیسا ہی ہے۔ یہاں تک کے اسے گھر پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کے خالق شیام گولکوٹا نے اسے بنایا ہے اور اس کی قیمت مشکل سے 30 ڈالر ہے ۔ اسمارٹ فون کی وائبریشن سے کام کرنے والے اس ٹیسٹ میں سب سے اہم شے وہ الگورتھم ہے جو خون کی تصاویر سے اس میں لوتھڑے بننے کے عمل کا جائزہ لیتا ہے۔اگرچہ خون کے گاڑھے پن اور لوتھڑے بننے کے ٹیسٹ دنیا میں بھر میں ہوتے ہیں لیکن اس کے شکار افراد کو بار بار ایسے ٹیسٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یوں اسمارٹ فون ٹیسٹ کی بدولت گھر بیٹھے خون کے گاڑھے پن کا جائزہ لے کر ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…