استنبول (این این آئی)دْنیا بھر میں مقبول تْرک سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں مرکزی تاریخی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان دوزیتان کے لیے ویلنٹائن ڈے پر اْن کی اہلیہ نے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔نیسلیشے الکوچلر نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر، اداکار انگین آلتان کے ساتھ چند کوبصورت سیلفیاں شیئر کی ہیں۔اْنہوں نے اپنی
پوسٹ کے کیپشن میں ترک زبان میں لکھا ہے کہ’ وہ انتہائی فطری اور جذباتی انداز کے ساتھ اپنے پیارے شوہر کا اْنہیں زندگی میں ایک خاندان اور سچی محبت دینے کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہیں گی’۔دوسری جانب اداکار نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی اور اْنہیں ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دی ہے۔