جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ایران میں معاشی بحران سنگین ہوگیا ملک گیرحکومت مخالف مظاہرے شروع

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی )ایران میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے اور ابترمعاشی حالات کے اثرات اب بھی روزمرہ کی زندگی پر ظاہر ہورہے ہیں۔ ایران میں خراب معاشی حالات کی وجہ سے عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں حکومت کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ایران میں ریٹائر ہونے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے ملک کے

مختلف حصوں میں خراب حالات زندگی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔مظاہرین دارالحکومت تہران اور رشت، خرم آباد، اصفہان، مشہد، شیراز، اہواز اور ملک کے دیگر شہروں میں جمع ہوئے۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پرانہوں نے اپنے بار بار کیے مطالبات درج کررکھے تھے۔ایران کے عرب اکثریتی صوبے اھواز میں سٹیل اور لوہے کی صنعتوں کے کارکنان نے اتوار کو شہر میں گورنری ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین معاشی ابتری کے خلاف اور اپنے معاشی حالات کی بہتری کے لیے مطالبات کررہے تھے۔اھواز میں ہونے والے مظاہرے کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے جن میں مظاہرین کو گورنری ہیڈکوارٹر کی طرف جانے والی سڑکوں پر چلتے اور احتجاج کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ایران میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کیلوگ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ گذشتہ ہفتے ہزاروں ریٹائرڈ اساتذہ نے احتجاجی مظاہرے کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…