اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 میں ٹیم ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی پوزیشن بہت اچھی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 میں ٹیم ملتان سلطانز اور
لاہور قلندرز کی پوزیشن بہت اچھی ہے۔پلے آف میں پہنچنے والی ٹیموں سے متعلق انضمام نے کہاکہ اس وقت پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے پلے آف کے چانسز ہیں ،کراچی کنگز کا کمبی نیشن اچھا نظر نہیں آرہا، ان کا ٹائم اس بار اچھا نہیں تھا۔خیال رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر اور لاہور قلندرز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے 6، 6 پوائنٹس ہیں جبکہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔کراچی کی ٹیم 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔