اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان نیوی نے خون کی مہلک بیماری میں مبتلا بچے کی نیول آفیسر بننے کی خواہش پوری کردی

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان نیوی نے میک اے وش پاکستان کے خون کی مہلک بیماری میں مبتلا 17 سالہ بچے حسب علی کی نیول آفیسر بننے اور آگسٹا آبدوز کے وزٹ کی خواہش پوری کردی۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب میں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل

اویس احمد بلگرامی نے پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ حسب علی کو بیج لگاکر لیفٹیننٹ کے اعزازی عہدہ عطا کیا۔ اس موقع پر وائس ایڈمرل اویس بلگرامی نے میک اے وش کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیمار بچے کی نیول آفیسر بننے کی خواہش کو پاکستان نیوی کیلئے ایک اعزاز قرار دیا۔ بعد ازاں سب میرینز کمانڈر کموڈور سید سجاد حسین نے حسب علی کو اس کی خواہش کی تکمیل کیلئے ڈاکیارڈ میں آگسٹا 90 آبدوز جسے نیوی کا تاج تصور کیا جاتا ہے، کا دورہ کرایا۔ اس موقع پر میک اے وش پاکستان کے بانی صدر اشتیاق بیگ نے حسب علی کا نیول آفیسر بننے کا خواب پورا کرنے پر پاکستان نیوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حسب علی کی پاکستان نیوی کا آفیسر بننے کی خواہش اس بات کا مظہر ہے کہ وہ پاکستان نیوی کے افسران کو اپنا ہیرو تصور کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…